عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

07.05.19

1196732
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الاشرق الاوسط:امریکی صدر ، غزہ کے عوام کو خبر دار  کر رہے ہیں تو ان کے تین نمائندے نتن یاہو کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

الاامارات الا یوم : ٹرمپ کی چینی مصنوعات پر  ٹیکس کی شرح میں اضافہ کرنے کی دھمکی کے بعد سونے  کے بھاؤ  میں تیزی آئی ہے۔

الرایہ الا قطریہ:  متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور مصر کے تعاون سے جنرل حفتر طرابلس کو تباہ و برباد کر رہا ہے۔

ویب سائٹ  ویلٹ ڈاٹ ، ڈی ای: امریکی وزیر ِ خارجہ مائیک پومپیو کا جرمنی کا پہلا دورہ ۔

فاز ڈاٹ  نیٹ : جرمنی کو الرٹ ہوجانا چاہیے۔ اگر ٹرمپ چاہے تو یہ جرمن موٹر گاڑیوں  پر اضافہ ٹیکس لگا سکتا ہے۔

ویسر۔ کوریئر ڈاٹ ڈی ای:  بین الاقوامی تحقیق: جرمنی میں خواتین مردوں  کے مقابلے میں کہیں زیادہ  محنت و مشقت کرتی ہیں۔

الا موندو: مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ نکولاس مادورو تا حال ونیزویلا میں صدارتی کرسی پر بیٹھا ہے، تا ہم یہ کسی بھی طریقے سےملکی  نظام چلانے سے قاصر  ہے۔

الا کانفیڈینشل : ہساپونی وزیرِ خارجہ جوزف بوریل  کا کہنا ہے کہ ونیز ویلا  حزب ِ اختلاف کے لیڈر لیو پولدو لوپیز ہسپانوی سفارتخانے میں پناہ    لینے کی درخواست نہیں دیں گے۔

الا پائس: ترکی کے ہائی الیکشن کمیشن نے حکومت مخالف پارٹی کے امیدوار کی جانب سے فتح حاصل کردہ استنبول  بلدیہ  کے انتخابات کوکالعدم قرار دے دیا ہے۔

فرانس 24: فرانسیسی ٹیلی کوم  میں خود کشی کے واقعات:  اداری اخلاقی زبردستی  مقدمے کی کاروائی شروع۔

کوریئر انٹرنیشنل: امریکہ ، چین کو اس کے  اپنے پانیوں میں  چیلنج کر رہا ہے۔

لا موند : حکومتِ فرانس ایندھن کے نرخوں میں گراوٹ لائے جانے کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھا رہی۔

روسی خبروں کی ویب سائٹ  ویستی ڈاٹ آر یو: وزیر خارجہ سرگئی لاوروف  کا کہنا ہے کہ پومپیو سے ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

روزنامہ  از وسطیہ: یوکیرین  میں  روس کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم ہونے کے  ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔

نیوز پورٹل  لینتا ڈاٹ آر یو: آگ لگنے والے ایس ایس جے ۔100 قسم کے طیارے  کے عقبی حصے میں سفر کرنے والے مسافروں میں سے محض دو ہی زندہ بچ سکے ہیں۔



متعللقہ خبریں