عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

26/04/19

1190367
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 الرایہ القطریہ  کے مطابق  سعودی عرب   کی طر فے سے 37 افراد کو دی جانے والی سزائے موت   نے امریکی ڈیموکریٹس کو سیخ پا کر دیا ۔

 الاحرام مصری اخبار   کا لکھنا ہے ک  صدر فتاح السیسی  نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

 ویسٹ ڈوئچے آلمان زائی ٹُنگ جرمن اخبار    نے خبر دی ہے کہ  شاہراہ ریشم   اجلاس  کا انعقاد بیجنگ میں  ہو گیا ہے جس میں 100 سے زائد  ممالک کے   سربراہان  شرکت کر رہے ہیں۔

 سوڈ ڈوئچے زائی ٹنگ   کےمطابق  ،امریکہ کے سابق نائب صدر  جو بائیڈن نے  ڈیموکریٹ پارٹی سے انتخابات میں بطور صدارتی امیدوار نامزد ہونے  کا اعلان کر دیا ہے۔

 لے موندے فرانس  : ملکی خفیہ ایجنسی نے گزشتہ سال  22300 افراد کا تعاقب کرنے  کا اعتراف کیا ہے ۔

لے فیگارو  نے خبر دی ہے کہ  صدر ماکروں      نے کہا ہے کہ انہیں  سن 2022 کے صدارتی انتخابات   کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔

لاپاریسیاں  کا لکھنا ہےکہ ماکروں حکومت  1 لاکھ 20 ہزار   اسامیوں   کو خالی کرنے  کا فیصلہ واپس لینے کی تیاریوں میں ۔

 الپائس  : ہسپانوی  وزیر اعظم پیدرو سانچیز  نے  خبر دار کیا ہے کہ  ملکی انتخابات   میں اسپین کی  مرکزی دائیں  اور  قوم پرست دائیں  بازو کی جماعتیں  اتحاد قائم کر سکتی ہیں۔

الموندو  کا لکھنا ہے کہ  سانچیز کے دور حکومت میں   ریٹائرڈ افرادکی تنخواہوں  کےلیے قومی خزانے کو 600 ملین یورو کی اضافی رقم برداشت کرنا پڑی ہے ۔

 ٹیلی سور وینیزویلا  : وزیر خارجہ  جارج  آریزا  نے کہاہے کہ امریکی حکومت کی طرف سے  عائد پابندیوں کی وجہ سے  ہزاروں  شہری معاشی بد حالی کا شکار ہو چکے ہیں۔

 روسی خبر ایجنسی انٹر فیکس  آر یو   نے خبر دی ہے کہ  یوکرین کے نو منتخب صدر  زیلنسکی تعطیلات گزارنے ترکی آ رہے ہیں ۔

 روسی اخبار وز گلاد  کے مطابق یورپ   کو دیا جانے والا    روسی خام تیل  آلودہ ہوگیا جس   پر "دُروجا"  پائپ لائن          کو بند کر دیا گیا ہے ۔

  روسی ٹرک روس  کام   نیوز سائٹ  کا  لکھنا ہے کہ صدر پوٹن کے بقول     دنیا کی 5 بڑی اقتصادی طاقتوں میں  شامل ہونا  روس  کے لیے مشکل نہیں ہوگا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں