عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

10.04.19

1180676
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

روزنامہ الاشرق الااوسط نے لکھا ہے کہ  فلسطین نے اسرائیلی انتخابی  نتائج پرنکتہ چینی کرتے  ہوئے انہیں "امن  کو مسترد" کرنے  کے طور پر  بیان کیا ہے۔

الرایہ القطریہ:واشنگٹن نے روسی جنگی طیارے خریدنے کی صورت میں اس ملک پر پابندیاں عائد کرنے کے معاملے پر قاہرہ کو دھمکی دی ہے۔

لبنانی اخبار الحیات   کا کہنا ہے کہ "مصری صدر الا سیسی نے ٹرمپ سے مشرق وسطی کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی۔

دوچے ویلے: غیر ملکی مذہبی شخصیات۔ جرمنی کے مسلمانوں کے  مطابق دینِ اسلام

ٹی آن لائن نیوز پورٹل: پوتن سے ملاقات۔ ایردوان نے  روس سے طے پانے والے اسلحہ کے معاہدے  کے معاملے میں دباؤ کو مسترد کر دیا۔

جریدہ اسٹرن : تھریزا مئے ، جرمن  چانسلر انگیلا مرکل سے مدد  کی طلبگار۔

فرانسیسی اخبار لا موند  کا کہنا ہے کہ سال 2018 میں سیاحوں کی ایک ریکارڈ تعداد نے فرانس کی سیر کی۔

لا پاریزین : گلیشیئرز کا پگلاؤ سطح سمندر میں سرعت سے اضافہ کر رہا ہے۔

لا ٹیمپس: چین کے علاوہ دنیا بھر میں سزائے موت  میں گراوٹ آ رہی ہے۔

تیلے سُر: ایوو باہمی تعاون پر استوار تعلقات کو تقویت دینے کے زیر ِمقصد دورہ ترکی پر  ہیں۔

الا کومرشیو: بجلی کی  عدم ترسیل نے ونیزویلا کےدارالحکومت قاراقاس سمیت متعدد شہروں کو تاریکی میں ڈبو دیا۔

بولیوین روزنامہ اوپینئن  لکھتا ہے کہ صدر ایوو مورالیس نے ترکی میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے اور  یہ ترکی کے ساتھ 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری  کی   منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

روسی خبر ایجنسی  طاس: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو  کا کہنا ہے کہ گولان پہاڑیوں اور کریمیا جزیرہ نما علاقے کے معاملات ایک دوسرے سے  حد درجے مختلف نوعیت کے ہیں۔

روسی اخبار کومرسانت نے لکھا ہے کہ بھارت ، روس سے  سینکڑوں کی تعداد میں مزید ٹی۔90 ٹینک خرید سکتا ہے۔

روسی خبر ایجنسی "ریا نووستی":  'کیسپر کی' نے مشرقِ وسطی میں ایک سیاسی سائبر جاسوسی کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں