عالمی ذرائع ابلاغ 04.04.19

عالمی ذرائع ابلاغ 04.04.19

1177102
عالمی ذرائع ابلاغ 04.04.19

***روزنامہ الشرق الاوسط: بوتفلیقہ نے رخصت ہوتے وقت کہا کہ میں ملک کے مستقبل کے بارے میں خدشات محسوس کر رہا ہوں۔

 

*** القدس العارابی: "امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کی طرف سے ترکی کو ایف۔35 جنگی طیاروں اور ان کے پیداواری پروگرام سے  نکلنے کے بارے میں وارننگ اور انقرہ  کی طرف سے  اس وارننگ کا جواب"۔

 

***القدس العارابی: "نیوزی لینڈ میں 2 مساجد پر مسلح حملہ کرنے والا شخص 50 انسانوں کے قتل کے الزام سے مقدمے کا سامنا کر رہا ہے"۔

 

*** سٹرن: "ترکی کی دفاعی صنعت نے الیکٹرومگنیٹک اسلحہ تیار کیا ہے ۔ متعلقہ ویڈیوز میں اس کی تجرباتی فائرنگ دکھائی گئی  ہیں۔

 

*** زیٹ آن لائن: ترکی روس سے ایس۔400 ائیر ڈیفنس سسٹم خریدنے کے معاملے میں پُرعزم"۔

 

***ڈی ڈبلیو: "بینکوں کا اتحاد ۔۔۔ کیا کامرس بینک اطالویوں کے پاس جا رہا ہے"۔

 

*** لبریشن: رینو ۔نیسان کا سابق ڈائیریکٹر جنرل کارلس غوسن جاپان میں دوبارہ گرفتار ہو گیا"۔

 

***لے موند:"تھریسامے اور جیرمی کوربائن بریگزٹ کو بچانے کے لئے جُوئے کی میز پر"۔

 

*** لے پاریسئین: "اولمپکس 2024  ایک لاکھ 50 ہزار  انسانوں کو روزگار فراہم کرے گا"۔

 

***اسپین، روزنامہ لا وانگوآرڈیا: "مادورو نے آئینی لحاظ سے گوآئیڈو کو گھیرے میں لے لیا ہے لیکن ابھی انہیں گرفتار نہیں کر رہے۔ گوآئیڈو نے ہفتے کے دن ایک نئے احتجاجی مظاہرے کی اپیل کی ہے"۔

 

***اسپین، الموندو: نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو روس کے ساتھ نئی سرد جنگ نہیں چاہتا"۔

 

***روس خبر سائٹ Lenta.ru  : نیٹو کے بحر اسود منصوبوں نے کریملن کو برہم کر دیا ہے"۔

 

*** روس خبر رساں ایجنسی تاس: "ماسکو میں بس ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک"۔

 

*** ریانووسٹی: "پینٹاگون 2022 سے روسی ساختہ RD-180 موٹروں کی خرید بند کر دے گا"۔



متعللقہ خبریں