عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

26.03.19

1170860
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

روزنامہ الاشرق الاوسط: اسرائیل نے لبنانی اور شام سے ملحقہ سرحدوں پر اپنی فوجیں جمع کرنی شروع کر دی ہیں۔

اخبار الا خلیج : خطے کے استحکام کے زیر مقصد عراق، اُردن اور مصر کے درمیان سہہ فریقہ اجلاس  کا انعقاد۔

الامستقبل : اقوام متحدہ: گولان پہاڑیوں کے حوالے سے سرکاری حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

اے آر ڈی: موسم گرما کے اوقات پر عمل درآمد ۔معمول  کے اوقات پر عمل درآمد پر بحث  ہور ہی ہے۔

دوچے ویلے:  منی پارلیمنٹ۔ جرمن۔ فرانس  پارلیمنٹ کی پہلی نشست سر انجام پائی ہے۔

روزنامہ ویلٹ :  یورپی چمپین شپ  کوالیفائنگ مرحلہ :  فرانس اور ترکی ایچ گروپ میں اپنے سفر پر رواں دواں ہیں۔

لا وان گارڈیہ: اسپین نے  گولان پہاڑیوں پر اسرائیل کی حاکمیت کو تسلیم نہیں کیا۔

ہسپانوی روزنامہ الا مندو: میکسیکو کے صدر لوپیز اوبرادو نے  اسپین سے میکسیکو کو فتح کرنے کی بنا پر معافی مانگنے کا کہا ہے۔

چلی کا روزنامہ لا تیر کیرا:  ونیزویلا  میں بحران عروج پر : بجلی کی عدم ترسیل  سے دارالحکومت قارا قاس اور تیرہ شہر متاثر ہیں۔

لا موند:  چینی سرکاری فرم CASC   نے 300 ایئر بس  طیارے خریدنے پر مبنی ایک عظیم سطح کا  آرڈر دیا ہے۔

لا ٹیمپس: برطانوی  ممبرانِ اسمبلی  نے بریگزٹ  معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کے لیے رائے دہی کی ۔

لا فیگارو: فرانسیسی ای ڈی ایف فرم نے ونڈ انرجی  کے شعبے میں  عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ ایک ارب  یورو کا معاہدہ طے کیا ہے۔

روسی طاس خبر ایجنسی: امریکی ایوان ِ نمائندگان  نے روس کے توانائی کے شعبے میں اثرِ رسوخ کے خلاف جدوجہد کے لیے ایک بل کی منظوری دی ہے۔

ریا نووسطی: روسی وزیر ِ خارجہ  کی ترجمان ماریہ زاہا رووا  کا کہنا ہے کہ امریکی صحافی  فرید ذکریا   کو روسی اور امریکیوں  سے معافی مانگنی چاہیے۔ ذکریا  نے اس سے قبل ٹرمپ کے روس کے ساتھ تعاون کرنے کے حوالے سے "واضح حقائق" کے عنوان سے ایک کلپ بھی نشر کیا تھا۔

از وسطیہ: آذربائیجانی  دارالحکومت باکو کے ایک شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی۔



متعللقہ خبریں