عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 19.03.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

1166506
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں  - 19.03.2019

سامعین کرام۔عالمی  الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا  سے شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

  روزنامہ الشرق الاوسط: شام کے علوی  اور سنی  فرقے سے  تعلق رکھنے والے نمائندوں کا برلن میں خفیہ مذاکرات  میں حصہ لینے کا انکشاف۔

 روزنامہ اخبار الخلیج بحرین: یمن کے نائب وزیر دفاع مصر میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 روزنامہ الرایہ القطریہ،  قطر:  سعودی عرب کے ولی عہد بن سلمان نے مخالفین کو کچلنے کے لئے فوری مداخلتی  ٹیم تیار کی ہے۔

 اے آر ڈی ٹی وی: اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پانی کےقطرے قطرے پر   لڑائی ہو رہی ہے۔

 ڈوئچ  اویلے: غریبوں کی امداد کے لیے بڑے پیمانے پر اپیل کی جا رہی ہیں ۔

 فرانکفورٹر  الگیمین:  یورپی یونین چین کے خلاف نئی پالیسی اختیار کرنے پر غور کر رہی ہے۔

 فرانس 24:   ییلو جیکٹس  کے مظاہروں  کے دوران تشدد کے واقعات روکنے کے لیے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہونگے؟

 فرانس 24: نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں ملوث شخص کے  نام کے بارے میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ ان کا نام ہمیشہ خفیہ رکھا جائے گا۔

روزنامہ آل پائیس اسپین: اسپین میں اقصادیات میں سست روی کو کم کرتے ہوئے یورپ کے دیگر ممالک کے مقابلے میں تیزی سے ترقی کے منصوبے پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

  تیلے صور،  وینزویلا:  وینزویلا نے حکومت امریکہ کی جانب سے وینزویلا کے سفارتی مشن میں مخالفین کو کام کرنے کی اجازت دینے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 روس نیوز ایجنسی،  ریا نوویستی:  روس کی وزارت دفاع نے تیار کردہ نئے  میزائل کے تجربے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

 روس نیوز ویب سائٹ لینتا:  روس نے کریمیا میں یورپ کو ہر طرف سے نشانہ بنانے والے اسلحہ کو نصب کر دیا ہے۔

 روزنامہ اِز ویستیا  روس:  روس کے متعدد علاقوں میں ماہ اپریل میں درجہ حرارت منفی 30 سینٹی گریڈ  تک   گر جائے گا۔



متعللقہ خبریں