عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

08/03/19

1159483
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

*** الشرق الاوسط   سعودی اخبار  نے   خبر دی ہے کہ  سلامتی کونسل  نے   ایران پر پابندیوں کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔

 

***  بحرین کے روزنامہ  اخبار الخلیج      کے مطابق  امریکی مرکزی کمان کے  سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے  کہا ہے کہ  داعش کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ۔

 

*** اے آر ڈی جرمنی   کا لکھنا ہے کہ  جرمن چانسلر مرکل نے  کہا ہے کہ" پر عزم خواتین       ، مضبوط جرمنی"

 

*** جرمن اشپیگل آن لائن      نے لکھا ہے کہ    ترکی   میں صدر ایردوان کے اہم منصوبے کی تکمیل،   ملک  کی سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح کر دیا گیا ۔

*** فرانسیسی لے موندے   نے خبر دی ہے کہ  آج کے الجزائری کسی چیز سے خوف زدہ  نہیں ہیں۔

 

*** لے فیگارو نے  اعتراض کیا ہے کہ  خواتین تاحال  تنخواہوں کے معاملے میں   مردوں سے پیچھے ہیں۔

 

*** لیبراسیوں    برسلز یہودی  قتل عام ،مہدی  نموش پر جرم ثابت ہو گیا ۔

 

***   ال پائیس  : میکسیکو   میں ایک ٹرک الٹنے سے 54 لاطینی تارکین وطن میں سے 25 ہلاک ہو گئے۔

 

*** میکسیکو کے  ال اکانومیستا  کے  مطابق ، ارجنٹائن پیسوس امریکی ڈالر کے مقابلے میں  کم ترین سطح پر آگیا ۔

 

*** روسی  خبر ایجنسی  ریا نووستی   نے خبر دی ہے کہ   روس اور ترکی نے بحیرہ اسود  میں مشترکہ فوجی مشیقں کی ہیں۔

 

*** تاس خبر رساں ایجنسی کا لکھنا ہے کہ صدر پوٹن نے  عالمی یوم نسواں کے موقع  پر خواتین کو مبارک باد    دی ۔

 

*** لینتا ڈاٹ آر یو  نیوز سائٹ کے مطابق ، جرمن چانسلر  انگیلا مرکل  نے امریکہ کی طرف سے روس کو اشتعال دلانے کی  تجویز مسترد کر دی ہے۔

 

 


ٹیگز: #میڈیا

متعللقہ خبریں