عالمی میڈیا سے اہم شہ سرخیاں

22/02/19

1150494
عالمی میڈیا سے اہم شہ سرخیاں

*** الشرق الاوسط    عربی اخبار نے لکھا ہے کہ سعودی۔چینی تعلقات ایک نئے دور میں داخل  ہو رہے ہیں۔

 

*** کویتی اخبار الوطن  کے مطابق ،متحدہ عرب امارات نے قطر پر عائد  پابندیاں ختم کرنے کی تردید کر دی ہے۔

 

*** جرمن ڈوئچے ویل  کا لکھنا ہے کہ   اسرائیل نے پہلی بار  چاند پر اپنی خلائی گاڑی روانہ کی ہے۔

 

*** ہسپانوی اخبار ال پائیس    نے خبر دی ہے کہ  وینیزویلا  میں مادورو کے خلاف مزاحمت میں مصرووف گویڈو نے اعلان کیا ہے  کہ وہ امدادی امداد کی  تقسیم کےلیے  سرحد پر جائیں گے۔

*** لاگواردیا    اخبار     کے مطابق ،بارسلونا میں تقریباً 40 ہزار افراد نے  پروسیس نامی مقدمے کے خلاف  ہڑتال ختم کر دی ہے  جو کہ 15 روز سے جاری تھی ۔ 

یہ ہڑتا ل کاتالان  لیڈر وں کی حمایت میں کی گئی تھی ۔

 

*** روسی تاس ایجنسی  کا لکھنا ہے کہ مالدووا کے  امیر ترین شخص  اور سیاست دان  ولادیمیر پاختون یوک  پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طریقوں سے  روس بھاری  رقوم منتقل کی ہیں۔

 

*** روسی ایزویستیا اخبار نے  خبر دی ہے کہ  بھارت   اگلے سال اکتوبر  تک  ایس 400 میزائل حاصل کر لے گا۔

 

*** لے موندے  کےمطابق، پاپائے روم نے جنسی تشدد کے خلاف تدابیر لینے  کا کہا ہے ۔

 

*** روسی لینتا ڈاٹ آر یو   خبر ایجنسی     کا کہنا ہے کہ  امریکی محکمہ دفاع نے  روس کو  "  ٹروئے "سے تشبیہہ دیتےہوئے  دھمکی دی ہے ۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں