عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

20.02.19

1149191
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

 الشرق الوسط : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں لاپتہ کویتی شہریوں کے انجام کا تعین کیا جانا چاہیے۔

الامارات الیوم:  خواتین انجینئر نے فوجی شعبے میں  احسن امور سر انجام دے سکنے کا ثبوت پیش کیا ہے۔

الریاض،  سعودی اخبار:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خلائی قوتوں کی کمانڈر شپ کوقائم کر رہے ہیں۔

دوچے ویلے"دوچے ویلے اظہارِ خیال کی آزادی ایوارڈ میکسیکن صحافی کے نام۔ دوچے ویلے اظہارِ خیال کی آزادی ایوارڈ کے لیے امسال  میکسیکن صحافی انابیل ہرناندز  کو مستحق قرار دیا گیا ہے ۔ اخبار کے مطابق  میکسیکن شہری نظریاتی آزادی کے بجائے  اپنی زندگیوں کو جاری رکھ سکنے کو  اہمیت دیتے ہیں۔

 روزنامہ بلڈ:  کارل لیگر فیلڈ پیرس میں انتقال کر گئے ہیں۔ اب فرشتے شینل زیبِ تن کریں گے۔ انہوں نے آخری دم تک کام کیا،  افواہ ہے کہ ان کو کینسر تھا۔

 جریدہ سٹرن: ٹاپ سیکرٹ؟  گوگل میپ  خفیہ فوجی اڈوں اور میزائل سسٹم کی تھری ڈی تصاویر کو بھی پیش کررہا ہے۔

سوئس اخبار، لے ٹیمپس:  فرانسیسی صدر میکرون کے سابق مشیر الیگزینڈربینالا کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

لے مو ند: فرانس میں یہودی مخالفت کے خلاف، سیاسی یومِ یکجہتی منایا جا رہا ہے۔

لے پاریسیئن:  فرانسیسی پارلیمنٹ کے ایک ممبر اسمبلی نے" فرانس یمن میں انسانوں کا قتل کر رہا ہے"  تحریر پر مبنی ایک پین کارڈ کھولا۔

الا پائس:  فیشن  کی ڈگر  کو بدلنے والی شخصیت کارل لیگر فیلڈ 85 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ۔

الا موندو: بارسیلونا کلب کے نامور کھلاڑی گیراڈ پیکے نے  لیون۔ بارسیلونا میچ کے بعد ریئل میڈرڈ ٹیم کے حوالے سے درجہ ذیل بیانات دیے: رئیل میڈرڈ کلب مسلسل شکایت کرتا رہتا ہے، یہ کلب فٹ بال، باسکٹ بال حتی کھیل کے ہر شعبے میں اپنی شکایات  کو زیر لب لاتا رہتا ہے۔ اچھا ہے کہ اس کلب  کی ہینڈ بال اور ہاکی جیسے شعبوں میں ا ٹیمیں نہیں  ہیں۔

تیلے سُر، ونیزویلا: وینزویلا کے صدر مادورو نے میڈیسن کے طلباء کی کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ" امسال ونیزویلا میں 1469غیر ملکی طلباء نے میڈیسن کی ڈگری لی ہے۔ یہ  چیزحقیقی معنوں میں انسانی امداد کا مفہوم رکھتی ہے۔

سیاسی خبرایجنسی ریانووستی: صدر ولادیمر پوتن فیڈرل اسمبلی میں خطاب دینگے۔ آپ  سالانہ روایتی خطاب میں اپنے ملک کی صورتحال، داخلی اور خارجہ پالیسیوں کا ذکر کریں گے۔

روسی اخبار ازویستیا:  روس کے امریکہ میں  سابق سفیر: امریکہ، روس کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح میں گراوٹ لانے کا خواہاں ہے۔

روسی خبر ایجنسی طاس:  امریکی دفتر خارجہ:  امریکہ اور ترکی کے درمیان شام کے شمال مشرق میں بفر زون کے قیام کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں