عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

19.02.19

1148248
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

 الشرق الوسط:  فلسطین میں اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتوں سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دی ہے۔

الرایہ القطریہ: سعودی عرب نے خاشقجی کا تعاقب کرنے کے لئے اسرائیل کے ایک جاسوسی نظام کا استعمال کیا۔

 الحیات: عرب لیگ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اسیروں اور شہداء کے لیے مختص کردہ فنڈ کو ختم کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

اے آر ڈی: بچوں کے حوالے سے ایک تحقیق۔  بچے غربت، موبنگ اور تشدد سے خوفزدہ ہیں۔

ایپوچ ٹائم جریدہ (کثیر لسانی اشاعت کرنے والا ایک بین الاقوامی جریدہ):  آسٹریا پناہ کی درخواست دینے والے ایک  عراقی شہری نے  ترکی میں پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔

روزنامہ بلڈ: ریٹائرڈ افراد نے ڈیپازٹ لینے کے لئے کیونکر شیشیاں جمع کرنے کا بتایا ہے، کا کہنا ہے کہ مہینے کے اختتام تک ان کی جیب میں ایک سینٹ تک باقی نہیں بچتا۔

الا پائس:  گوائدوطبی و امدادی سازوسامان  کے 23فروری کو ملک میں داخلے کو ممکن بنانے کے لئے ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

الا مندو: 16 ریاستوں نے صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکوکی سرحدوں پر دیواربنانے کے لیے رقوم لینے  کی خاطر اعلان کردہ قومی ہنگامی صورتحال ختم کرانے کے  زیر مقصد عدالتوں سے رجوع کیا ہے۔

آرٹی وی ای ڈاٹ ایس:  اسپین میں مکانات کی قیمتیں 2018 میں 8٫22 فیصد کی شرح سے بڑھتے ہوئے حالیہ10 برسوں کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہیں۔

لا پارسیئن: " ہم جانور  نہیں ہیں"،  شام میں قید دو فرانسیسی خواتین اپنے وطن کو لوٹنے کی امید رکھتی ہیں۔

سوئس اخبار، لے ٹمپس: اسرائیل میں فلسطینیوں کے لیے مجوزہ138 ملین ڈالر کے فنڈ کو بلاک کردیا ہے۔

فرانسیسی اخبار، لے فیگارو: صدر امانوئل ماکرون یہودی دشمنی کے بام عروج  پہنچنے کے خلاف کوئی حل چارہ تلاش کرنے کے درپے ہیں۔

  روسی خبر ایجنسی ریا نووستی: آسٹروی گیس  کنسورشیم OMV  کے صدر پشین گوئی کی ہے کہ "نارتھ سٹریم ٹو" منصوبہ  یوکرین کی گیس کی ترسیل میں اجارہ داری کا خاتمہ کر دے گا۔

روسی لینتا خبروں کی ویب سائٹ:  روسی فرم VTSIOM  کے زیراہتمام منعقدہ ایک اور سروے کے نتائج کے مطابق جزائر کوریل کو جاپان کے حوالے کرنے کے خواہاں  روسی شہریوں کی شرح محض دو فیصد ہے۔

روسی اخبار از ویستیا: آر ایف صنعتی و تجارتی امور کے وزیر دینز مانتوروف  نے اعلان  کیا ہے روز بھارت کے لئے ایس۔400 میزائلوں کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے۔

 

 





 



متعللقہ خبریں