عالمی ذرائع ابلاغ 17.02.19

عالمی ذرائع ابلاغ 17.02.19

1147528
عالمی ذرائع ابلاغ 17.02.19

***سعودی عرب، روزنامہ الشرق الاوسط: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ایسا اتحاد کہ جس کی اس پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

 

*** قطر، روزنامہ الریا القطریا: ترکی کے پاس، خاشقجی قتل کے معاملے میں، سعودی ولی عہد  بن سلمان کو مجرم ٹھہرائے جانے کی حد تک اہم دلائل موجود ہیں۔

 

*** لبنان، روزنامہ الحیات: شامی مخالفین ، شامی مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے اسد کی طرف سے کی جانے والی اپیل کا مضحکہ اڑا رہے ہیں۔

 

*** ڈی ڈبلیو: سمجھوتے اور اثر و نفوذ۔۔۔ سعودی ولیعہد پرنس  کے  پاکستان میں کئی بلین کے مول تول۔

 

*** سپیگل آن لائن: نسلیت پرستی ۔۔۔ جرمن ڈریم اختتام پذیر ہو گئی۔

 

*** سٹرن:  صحت کے لئے خطرہ۔۔۔ سائنس دان متنبہ کر رہے ہیں۔ جلی ہوئی روٹی  ماحول کو گاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ آلودہ کر رہی ہے۔

 

***سی این این ایسپانول: امریکی سینیٹر مارکو روبیو نے کولمبیا کے سرحدی شہر کوکوٹا  سے وینزویلا کے عوام سے خطاب کیا، جمہوریت واپس آئے گی اور ہم آپ کے ساتھ ہوں گے۔

 

***اسپین، روزنامہ اے بی سی: مادورو نے وینزویلا میں گوآئیڈو کے ساتھ ملاقات کے خواہش مند یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کو ملک سے واپس لوٹا دیا۔

 

*** اسپین، الپائس : برسلز  ، سالوں سے اٹلی  کو درپیش سیاسی عدم استحکام اور عوامیت  کے اسپین کو بھی اپنی لپیٹ میں لینے سے، خوفزدہ ہے۔

 

*** لے فگارو: شام; یورپی، ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈھکی چھپی دھمکیوں سے، خطرہ محسوس کر ر ہے ہیں۔

 

*** فرانس 24 : سمجھوتوں اور اتحادی  کی تلاش میں; بن سلمان ایشیاء کے دورے پر۔

 

*** لے موند: میونخ سکیورٹی کانفرنس میں امریکہ اور یورپ کے درمیان مسافت میں اضافہ  ہو رہا ہے۔

 

*** روسی خبر رساں ایجنسی ریا نووسٹی: روسی پارلیمنٹ کی زیریں شاخ دُوما نے وعدہ کیا ہے کہ کریمیا کی تاریخ  سے متعلق متنازع سلیبس کی تدریس نہیں کروائی جائے گی۔ یہ مطالبہ کریمیا انتظامیہ کو اس سے قبل کریمین تاتاروں کی کونسل کی طرف سے پیش کیا گیا تھا۔

 

***روسی خبر رساں ایجنسی TASS: وینزویلا کی قومی پیٹرول اور قدرتی گیس  کمپنی PDVSA نے گیسپروم بینک میں اپنے اثاثوں کے منجمد ہونے سے متعلق دعووں کی تردید کی ہے۔



متعللقہ خبریں