عالمی شہہ سرخیاں

06.02.19

1140040
عالمی شہہ سرخیاں

الرایہ القطریہ:  بھائی چارگی کے تعلقات  کو تقویت دینے کے زیر  مقصد قطر۔ کویت سربراہی اجلاس کا انعقاد  کل کویت میں ہوا۔

الشرق الااوسط۔ سعودی ۔ برطانوی اخبار: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےریڈیکل نظام  اور دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے کے جواز میں ایران پرکڑی نکتہ چینی  کی ہے۔

الحیات: لبنان: صدر ٹرمپ شام سے انخلاء  کے فیصلے کی باز گشت  بین الااقوامی اتحاد کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہوئی ہے۔

لےفیگارو فرانس:لفوپ فیڈوشیئل  کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون کی مقبولیت میں دوبارہ 6 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

 لیبریشن: اطالوی نائب  وزیراعظم  نے پیرس کا دورہ کرتے ہوئے  اورنج جیکٹ گروپ کے  نمائندوں سے ملاقات کی۔

لے پاریزین : پیرس میں ایک فلیٹ انتیس ملین یورو کے عوض فروخت ہواہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

نوئے زیوریشے زائتنگ: ترکی اور یونان  بحرانوں پر مبنی ایک داو پیچ والے دور سے نجات کے متمنی ہیں۔

جرمن ٹیلی ویژن، اے آرڈی: کیتھولک گرجا گھر:  پادریوں نے راہبوں  سے بھی دست درازی کی تھی۔

ٹیلی ویژن چینل تیلے سُر، ونیزویلا:  صدر مادورو: ونزویلا میں نہ تو جنگ چھڑے گی اور نہ ہی مارشل لا لگے گا۔

روزنامہ اے بی سی سپین:  پوپ فرانسس  کا کہنا ہے اگر دونوں فریقین نے چاہا تو وہ ونیزویلا میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 ایل پائس اسپین: میڈرڈمیں ٹیکسی ڈرائیوروں نے اپنے مطالبات کو منوانے تک ہڑتال کو منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

روسی طاس خبرایجنسی:  یونان ترکی اسٹریم میں شراکت داری کا متمنی ہے۔

 روسی خبروں کی ویب سائٹ، وسطی: مید ودیف نے روسی فیڈرل ایجنسی کے صدر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

 روسی خبروں کی ویب سائٹ۔ gazetem.ru: روسی دفترخارجہ نے جرمنی میں امریکی سفیر  پر جرمن فرموں کو"نارتھ اسٹریم۔ ٹو" منصوبے کے حوالے س  پابندیاں عائد کیے جانےکی "دھمکی "پر مبنی ایک خط روانہ کرتے ہوئے شائستگی کے دائرہ عمل کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔  



متعللقہ خبریں