عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 05.02.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

1139140
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں  - 05.02.2019

 الشرق الاوسط : فلسطینی نژاد نجیب ابوقیلے کتان  السلواڈور کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

 الامارات الیوم:  متحدہ عرب امارات کے  دو نائب صدور ،  دبئی کے امیر اور ابوظہبی کے امیر نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے پاپ سے ملاقات کی ہے۔

 الحیات، لبنان:  مصر میں آئین میں تبدیلی میں   وزیر دفاع کی تعیناتی بھی شامل ہے۔

El Mundeاسپین: یورپ  کی گوائیڈو کو حمایت کی وجہ سے مادورو  سفارتی لحاظ سےمشکل صورتِ حال  سے دوچار۔

El Paísاسپین: وینزویلا میں مخالفین امریکہ اور  کولمبیا  حکومتوں کے تعاون سے مسلح افواج کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں۔

El Clarín ارجنٹائن:  اپنے آپ کو ملک  کے عبوری صدر مملکت کا اعلان کرنے والے  ہوان گوائیڈو  نے کہا ہے کہ انسانی امداد کی بحالی کے لئے وہ جلد ہی پیدل مارچ کا حاصل کریں گے۔

 روس طاس نیوز ایجنسی:  یوکرائن کے صدر پیترو پورو شینکو  نے کہا ہے کہ وہ یورپی سلامتی و تعاون تنظیمOSCE  کے روس سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کو انتخابات  کے موقع پر  مبصر کے طور پر اپنے ملک داخل نہیں ہونے دیں گے۔

 روس ریا نووستی  نیوز ایجنسی: امریکہ نے روس پر عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی پیروی نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

 اے آر ڈی:  جرمنی میں ترک باشندوں کے خلاف مختلف کاروائیوں میں ملوث جرمن نازیوں کی جانب سے ایک بار پھر وارننگ دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

 ڈائچ اویلے  جرمنی:  روس سے جرمنی بچھائی جانے والی   گیس پائپ لائن کے بارے میں جلدی فیصلہ کر لیا جائے گا،  پولینڈ،  یوکرائن اور امریکہ یہ تمام ممالک جرمنی کو گیس  کے لحاظ سے صرف روس پر ہی انحصار کرنے سے روک رہے ہیں۔

Spiegel Online: جرمن چانسلر مرکل  ٹوکیو میں،  جرمن چانسلر مرکل نے پانچ بار ٹوکیو اور گیارہ بار چین کا دورہ کیا ہے۔میرکل نے اپنے دورہ   جاپان کے دوران  جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے  سے ملاقات کی ہے۔  دونوں وزرائے  اعظم طویل عرصے سے برسر اقتدار چلے آ رہے ہیں۔  دونوں رہنماؤں کی ملاقات پر چین نے گہری نگاہ رکھی ہوئی ہے۔

Le Monde: وینزویلا کے بارے میں یورپی ممالک کے رہنما بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔

Le Figaro: پیرس میں ایک  عمارت  میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔

لیبریشن:  فرانس میں خود کشی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں