عالمی ذرائع ابلاغ - 01.02.2019

عالمی ذرائع ابلاغ

1137057
عالمی ذرائع ابلاغ  - 01.02.2019

روزنامہ شرق الاوسط: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے  ساتھ ایک عظیم الشان تجارتی سمجھوتہ طے پانے کی  قوی امید ہے۔

 الامارات الیوم،  متحدہ عرب امارات:  اسرائیل نے فلسطین کے مسائل کو صرف زبانی طور پر ہی  حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وہ "ال مُناسق " ریڈیو قائم کرتے ہوئے فلسطینیوں کو اپنے چنگل میں لے رہا ہے۔

الوطن کویت:  ترکی کی منڈیوں نے مصر کے پیاز کے لئے اپنے دروازے کھول دئیے۔

روزنامہ بلد جرمنی:  4  لاکھ فوکس ویگن گاڑی رکھنے والے مالکان نے فوکس ویگن کمپنی کے خلاف دعوی دائر کر دیا۔ مقدمے کی کارروائی کا آغاز کب ہوگا اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

Frankfurter Allgemeine Zeitung: ترکی  جانے والے سیاحوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ۔ ترکی میں  2018 کا سال سیاحت کے لحاظ سے تاریخی کامیابی کا سال تھا۔  جرمن سیاح بڑی تعداد میں  ایک بار پھر ترکی کا رخ کر رہے ہیں۔

ڈائچ اویلے:  جرمنی میں ہیڈ اسکارف  پر پابندی کے مقدمے کو یورپی عدالتی دیوان منتقل کردیا گیا۔  جرمنی کی ایک وفاقی عدالت نے پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والی  ہیڈ اسکارف  پہننے والی خاتون سے متعلق مقدمے کو یورپی عدالتی دیوان منتقل کردیا ہے۔

El País اسپین: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسپین اور یورپی یونین یونین سے وینزویلا کے صدر مادورو کے ساتھ ہر طرح کے ڈائیلاگ کا سلسلہ منقطع کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جار رکھے ہوئے  ہیں۔  میڈرڈ میں امریکی سفیر نے وینزویلا کے عبوری صدرحوان گوائِڈو کو صدر کے طور پر تسلیم کرنے  کے بارے میں حکومت ِ  اسپین پر دباؤ ڈالا تھا۔

Clarínارجنٹائن:مادورو  حکومت نے گوائیڈو  پر اپنے دباؤ میں مسلسل اضافہ کر لیا ہے۔  حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے والے  939 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ 755 کے خلاف قید کی سزا جاری رکھی  گی۔  حکومت نے 11 صحافیوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ حوان گو ائیڈو  کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

روزنامہ El Mundoاسپین:  اسپین کے وزیراعظم  پیدرو Sánchez میکسیکو کو وینزویلا کے بارے میں قائم کیے جانے والے رابطہ گروپ میں شامل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔  میکسیکو میں صدرمملکت López Obrador سے ملاقات کرنے والے وزیراعظم Sánchezدیگر یورپی ممالک کی طرح میکسیکو کے بھی گوائیڈو  کی حمایت کرنے کے لئے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن میکسیکو کے صدر نے صرف ثالثی کا کردار ادا کرنے سے آگاہ کیا۔

 لبریشن: یلو جیکٹس مظاہرین کا دعوی اب انقلاب فیس بک کے ذریعےلائیو  ہوگا۔

روزنامہLe Soir بیلجیم:  امریکا نیوکلیئر سمجھوتے سے نکلنے ہی والا ہے۔

 لبریشن: تمام بڑی بڑی شاہراہیں سونا اگل رہی ہے۔

 روزنامہİzvestiya روس: گوائیڈو  نے کہا ہے کہ وینزویلا میں اقتدار کی تبدیلی روس اور چین دونوں ہی کے مفاد میں ہو گی۔

روزنامہ Komsomolskaya Pravda روس:  روس سے پرواز کرنے والے پُراسرار طیارے کے مالک کمپنی نے  وینزویلا سونے اور اسلحے  کو لے جانے کی خبروں کی تردید کی  ہے۔  اس سے قبل مختلف اخبارات میں وینزویلا سونا اور اسلحے کو  منتقل کرنے  کے دعوے کیے گئے تھے۔

Lenta نیوز ویب سائٹ روس:  گاز پروم کے چیئرمین  ملر  کے سینٹ پیٹرزبرگ میں 1 بلین

رو بل  مالیت کے گھر کا  مالک ہونے کی خبریں پھیلی ہوئی  ہیں  ۔



متعللقہ خبریں