عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 24.01.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

1132434
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 24.01.2019

سامعین کرام۔ الرایہ القطریہ: قطر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے بین الاقوامی قرارداد نمبر 745 کی خلاف ورزی کی ہے۔

 الشرق الاوسط: سوڈان نے ترکی، روس اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے دی جانے والی امداد کو قبول کر لیا ہے،  یہ امداد  ایندھن،  گندم اور دیگر اجناس پر مشتمل ہے۔

 المستقبل:  شامی انتظامیہ کی حمایت کرنے والی حزب اللہ اور ایرانی قوتوں کی طرح شام میں موجودغیرملکی قوتوں نے بھی شامی فوج  کایونیفارم پہننے کی درخواست  کردی۔

 روزنامہ ویلٹ، ویب سائٹ:  جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بین الاقوامی اسلحہ اسمگلروں  کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔  اخبار کے مطابق اس سلسلے میں گزشتہ اڑھائی سال سے تحقیقات کا سلسلہ جاری تھا۔ فوجی آپریشن جمہوریہ چیک سے جرمنی کے شہر برلن  اسلحہ سمگل کرنے والے اسمگلروں کے خلاف کیا گیا ہے۔

Spiegel-online: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور روس کے صدر ولادیمر پوتن نے ماسکو میں ملاقات کی ہے۔  دونوں ممالک ایک دوسرے سے مزید تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

Süddeutsche Zeitung: ترکی میں سپر لیگ کے میچز میں باشاق شہر کلب دیگر کلبوں کے مقابلے میں بہت آگے ہے اور دیگر کلب اسے پکڑنے کی کوششوں میں ہیں۔

RIA NOVOSTİروس  نیوز ایجنسی:  ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے وینزویلا کے ہم  منصب مادورو  کی حمایت کی ہے۔

 تاس نیوز ایجنسی  روس:  روس کے صدر ولادمیر پوتن نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے ہمراہ مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں زیادہ تر شام کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

RIA NOVOSTİنیوز ایجنسی: ترکی اور ہندوستان نے کل آبنائے کرچ میں بحری جہاز کے حادثے میں بیس ملاحوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

 لبریشن فرانس: فرانسیسی عوام اب  خبروں کے ذرائع پر کم ہی یقین کرتے ہیں۔

Le Parisienفرانس: فرانس کی سابق وزیر  داخلہ Michèle Alliot Mari نے کہا ہے کہ صدرماکروں  نے  بحران کے خلاف  موثر اقدام نہیں کیے۔

Telesurکراکاس:  وینزویلا امریکہ کے ساتھ اپنے  سفارتی تعلقات ختم کر رہا ہے۔

El Mundoاسپین:  وینزویلا میں ہونے والے ہنگاموں میں 14 افراد ہلاک جبکہ دو سو اٹھارہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

El Paíاسپین:  میڈرڈ کے  ٹیکسی ڈرائیوروں نے بارسلونا کی  شاہراہوں  کو بند کر دیا ہے ۔



متعللقہ خبریں