عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

1130759
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

Le Monde:   شام میں  کردوں اور  امریکی قوتوں کو نشانہ بنانے والے حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔

لبریشن:  شام میں اسرائیل اور ایران کا آمنا سامنا۔

Le Figaro: حکومت  فرانس شام میں اپنی  حیثیت منوانے کے لئے  کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

El Mundo (اسپین):       جولین آپریشن: سرنگ کھود لی گئی  اور امدادی ٹیمیں 13 جنوری سے کنویں میں پھنسے ہوئے جیولین  کو نکالنے کا کام کسی وقت بھی مکمل کر سکتی ہے۔

 El Clarín:  وینزویلا میں فوجی بغاوت کا ناکام بنا دیا گیا ہے اور باغی فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

El Heraldo:        فیدریکا  موغنی  نے کہا ہے کہ بوگوتا میں ایلن حملہ،  فارک میں جاری  امن مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہو گا۔

DW-Deutsche Well: جرمنی اور فرانس کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز۔  ایلیس  سمجھوتے سے فرانس اور جرمنی کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

روزنامہ Augsburger Allgemeine : ڈیوس عالمی اقتصادی فورم میں بڑی تعداد میں عالمی  اقتصادی ماہرین شرکت کریں گے۔

 الشرق الاوسط: امریکہ میں آئین میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے فلسطین کو دی جانے والی امداد پر اثرات مرتب ہوں گے۔

 الرایہ القاریہ: قطر لبنان کی اقتصادیات کو بہتر بنانے کے لئے 5 سو ملین ڈالر کی امداد دے گا۔

الحیات : مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے مصر کے فضائی اور بحری دستے بحرین پہنچ گئے ہیں۔

 طاس، روس نیوز ایجنسی:         صدر پوتین امریکہ کے ساتھ امن سمجھوتے کے لئے نئے سرے سے کوشش کرے گا۔

روس کا روزنامہ Kommersant: بحیرہ اسود میں ایک بحری جہاز پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں 10 ملاح  ہلاک 12 کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ دس لاپتہ ہے۔

 روس کا روزنامہ İzvestiya: امریکہ نے روس سے درمیانی مار اور نزدیک مار میزائلوں کے سمجھوتے کو ختم کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔



متعللقہ خبریں