عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 17.01.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

1127784
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 17.01.2019

الشرق الاوسط: فلسطین اپنی مکمل رکنیت کے لئے جلد ہی اقوام متحدہ سے رجوع کرے گا۔

القدس العربی: گزشتہ ہفتے خاندانی تشدد کی وجہ سے سعودی عرب سے راہ فرار اختیار کرنے والی راہف محمد القانون کے بعد آئندہ سعودی عرب سے مزید لڑکیوں کے راہ  فرار اختیار کرنے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 الامارات الیوم: اومان جانے والے  باشندوں کے " Aedes aegyp" نامی مچھر  کے کاٹنے کے نتیجے میں  بیماری میں مبتلا  ہونے سے متعلق حکام نے خبردار کیا ہے۔

ال پائِس اسپین:  میڈرڈ میں ٹیکسی ڈرائیورز،  اوبر  اور Cabify ٹیکسی سسٹم  کو رکوانے کے لئے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کا پروگرام مرتب کررہے ہیں۔

Clarín ارجنٹائن:ارجنٹائن کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کا ڈپٹی چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے ۔

 فرانس 24: رینالٹ گاڑیوں کی کمپنی کے نئے سی او کی تلاش کا کام جاری ہے۔

Le Parisien:ادویات حاصل کرنے میں مشکلات،  فرانسیسی باشندوں کا ایک چوتھائی ان مشکلات  میں گھرا ہوا ہے۔

Le Figaro: بریگزٹ،  تھریسا مئے  کیلئے مشکلات ہی مشکلات۔

Deutsche Wirtschaftsnachrichten:امریکی پابندیاں جاری،  وینزویلا  اپنا  سرکاری سونا،  ترکی منتقل ہو رہا ہے۔

Nex24کے مطابق :  Anastasia Çetinkaya نے کہا ہے کہ ترکی نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔روس نژاد Anastasia Çetinkaya  نے  بلدیاتی انتخابات میں امیدوار کے طور پر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے

RİA Novosti:جاپان نے رو س سے  جاپانی سمندر کے قریب ماہی گیروں کے شکار کھیلنے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

روزنامہ İzvestiya روس: روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ نزدیک اور درمیانی مار کے  مزائلوں کو ناکارہ بنانے سے متعلق فیصلہ  اب امریکہ نے  کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں