عالمی شہہ سرخیاں

15.01.19

1126186
عالمی شہہ سرخیاں

سعودی ۔ انگلش  روزنامہ الا شرق الاوصات: ترکی ٹرمپ کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں۔۔اور شام میں قائم کیے جانے والے سلامتی بفر زون  کے خلاف بھی نہیں۔

اُردنی روزنامہ الارائی: شاہ اردن  کا دورہ بغداد ایک نئے دور کے لیے  ایک تاریخی قدم

القدس العربی:  امیرِ قطر  نے عربی زبان کے تحفظ کی خاطر ایک قانون نافذ کیا ہے  جس کے مطابق اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کیا جائیگا۔

ہسپانوی روزنامہ الاپائس: "ڈکٹیٹر فرینکو  کی قبر کو منتقل کرنے کے امور کو روکنے   کا مطالبہ کرنے والے وارثوں کو دوسرا تھپڑ"۔

میکسیکو کا روزنامہ الا یونیورسل: ٹرمپ کے انتباہ کے باجود سینکڑوں کی تعداد میں ہونڈراس کے شہریوں نے گواتیمالا نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ یہ لوگ وہاں سے امریکی سر زمین تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

چلی کا روزنامہ لا ناکیون:"انٹارٹیکا  کے گلیشیئرز کے پگھلنے سے سمندروں کی سطح وسیع پیمانے کی تباہ کاریاں مچا سکنے کی حد تک بلند  ہو سکتی ہے۔"

اشپیگل آن لائن: امریکی صدر  کو سمجھ آ ہی گئی۔ ٹرمپ ترکی کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کا متمنی ہے۔

دوچے ویلے:  شامی سرحدوں پر محفوظ بفر زون کا قیام ترکی کو سکون  دلانے کا مقصد رکھتا ہے۔

جرمن روزنامہ اے  آر ڈی : 8 بڑے ہوائی اڈوں  پر وارننگ  ہڑتال،  الپ علاقے میں برف کے تودے گرنے کا خطرہ تا حال نہیں ٹل سکا۔

بلڈ :  یینا معاہدہ منسوخ کر دیا گیا ۔ بے قصور ترکی جا رہا ہے۔

فرانسیسی  اخبارات: لا فیگارو: ٹرمپ ترکی کا امتحان لے رہا ہے ، اس کے نتائج بھی حاصل کر رہاہے۔

لا موند: سڑراس برگ حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے ہی کی گئی تھی۔

لا فیگارو:  اسرائیل دریائے اردن کے مغربی کنارے "شاہراہ آپارٹ ہیڈ"  بچھا   رہا ہے۔

روسی "تاس " خبر ایجنسی: جاپانی اداروں نے روس کے ساتھ کسی ممکنہ امن معاہدے کے معاملے میں  ان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔ جاپانی وزیر خارجہ   کا کہنا  ہے جزائر کوریل کے حوالے سے ان کے ملک کی پالیسیوں میں کوئی رد وبدل نہیں آیا۔

روسی اخبار از ویستیہ " : شہر شہتے میں ایک رہائش گاہ   میں گیس کے دھماکے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2 تک بڑھ گئی ہے۔

روسی خبر پورٹل  لینتاڈاٹ رو: یوکیرین  بحیرہ اسود میں اپنے  ایک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی تیاریوں میں  ہے۔  گو ہائی وے نامی سبک رفتار مواصلات راہداری بحیرہ اسود  اور بالٹک سمندر کو ایک دوسرے سے ملائے گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں