عالمی شہہ سرخیاں

08.01.19

1121372
عالمی شہہ سرخیاں

سامعین! عالمی  میڈیا  میں  شائع نمایاں خبروں کی سرخیوں  کے ساتھ پیش خدمت ہیں۔

 الاپائس: برسلز، یورپی یونین   کے اندر ڈیجیٹل  تجارتی لین  دین میں آسانیاں لانے کے لیے  سائبر   حد بندیوں  کو ختم کر رہا ہے۔

لا وان گاردیہ: عدالت ِ عظمی ٰ ہفتے کے تین دنوں کو یکم اکتوبر کے مقدمات  کی پیروی کے لیے مختص کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

پرینسا لاطینہ: کیوبا کے صدرِ مملکت میگوئل دیاز کانیل  10 جنوری کو ونیزویلا کا دورہ  کریں گے۔

بلڈ: جرمنی میں شدید برفباری روز  مرہ کی زندگی کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔

اشپیگل : صدر رجب طیب ایردوان   کا  امریکہ کے شام سے انخلاء کے بارے میں کہنا ہے کہ  صدر ٹرمپ نے ایک صحیح فیصلہ کیا ہے۔

سود دشے  زائے تنگ : ترکی شام میں امن کے قیام میں قائدانہ کردار  سنبھالنے کا متمنی ہے

لے فیگارو:  فرانس کے شام میں فوجی وجود  میں امریکہ کے انخلاء کے باعث کمزوری  واقع ہوئی ہے۔

لے موند: مصر، اسرائیل کے   ساتھ فوجی تعاون کے اعتراف کے بعد مشکلات سے دو چار ہے۔

الاشرق الا آوسات:  شمالی شام میں امریکی  سکائز ۔پیکوٹ   کے خلاف  ترکی کا رد عمل

الا حیات: ٹرمپ:  شام سے ہمارا انخلاء' بڑی احتیاط' سے ہو گا اور داعش مخالف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

القدس:  صدر ِ ترکی ایردوان کا کہنا ہے کہ شام میں  امریکہ اور روس کے ساتھ   کام کر سکنے کی پوزیشن کا حامل واحد ملک ترکی ہے۔

اسپوتنک :  ادلیب  کے حوالے  سے روسی اور ایرانی سفیروں کی ترک دفتر خارجہ طلبی۔  اخبار  لکھتا ہے کہ روس، ایران اور ترکی کے ضامن ممالک   ہونے والے سلسلہ  آستانہ  کے دائرہ عمل میں  غیر فوجی علاقہ اعلان  کردہ  ادلیب میں اسد قوتوں کی پیش  قدمی پر انقرہ نے رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔  جس کا اظہار  ترک  دفتر ِ خارجہ کو طلب کردہ روسی اور ایرانی سفیروں کے سامنے کیا گیا ہے۔

ترک ۔روس ویب سائٹ: فنیر باھچے آج شام ماسکو میں  ہیمکی   کلب کا مہمان بنے گا، ٹکٹوں کی فروخت  آن لائن۔   خبر  میں لکھا گیا ہے کہ ترک کلب فنیر باھچے آج شام ماسکو میں   باسکٹ بال  میچ کھیلے گا۔ یہ میچ ٹرکش ایئر لائن یورپین لیگ کے  سلسلے میں فنیر باہچے اور روسی کلب ہیمکی  کے درمیان کھیلا  جائیگا۔



متعللقہ خبریں