عالمی ذرائع ابلاغ

07/12/18

1102336
عالمی ذرائع ابلاغ

***فرانس کے لی پوائنٹ  جریدے کے مطابق ، صدر رجب طیب ایرودان نے  اپنے بیان میں   وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو    کو امریکی پابندیوں کے خلاف  ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

 

***روسی اخبار ایزویستیا  نے خبر دی ہے کہ  روس کے صدارتی ترجمان  دیمیتری پیسکوف   نے  بتایا ہے کہ   ترکی،روس،فرانس  اور جرمنی    نے  شام سے متعلق چہار رکنی مذاکرات کرنے کے لیے آپس میں  مشاورت  کا فیصلہ کیا ہے  جس   کا اجلاس عنقریب  ترکی میں منعقد ہو سکتا ہے۔

 

*** جرمن   ویب پورٹل  ہینڈل بلاسٹ   نے لکھا ہے کہ      ترکی  میں دفاعی صنعت  خوب ترقی کر رہی ہے    جو کہ اپنا اسلحہ خود تیار کرتےہوئے بیرونی  انحصار کو کم کر رہا ہے  حتی برآمدات میں بھی نمایاں مقام  رکھتا ہے ۔

 

*** برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ       نے خبر دی ہے کہ  استنبول اٹارنی نے  جمال خاشقجی   قتل میں  ملوث ہونے کے شبے میں  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  کے سابق مشیر سعود القحطانی    اور خفیہ ایجنسی کے نائب صدر  احمد عصیری   کی گرفتاری     کا حکم  دیا ہے ۔

 

*** فرانسیسی اے ایف پی  پریس ایجنسی   کے مطابق ،امریکی اداکار شان پین  جمال  خاشقجی سے متعلق ایک  دستاویزی فلم کی تیاری کےلیے استنبول  آئے ہیں۔

 

*** روس  کی ریا نووستی  خبر رساں ایجنسی       نے    ملکی وزارت زراعت کے حوالے سے خب دی ہے کہ   ترک سبزیوں اور پھلوں   کی  طلب تاحال   بازاروں اور مارکیٹوں میں  موجود ہے ۔

 



متعللقہ خبریں