عالمی ذرائع ابلاغ

23/11/18

1093532
عالمی ذرائع ابلاغ

***جرمن فرینکفرٹر آلامان زیٹونگ  اخبار نے لکھا ہے کہ صدر رجب طیب ایرودان نے  یورپی حقوق انسانی کی عدالت کی طرف سے   صلاح الدین  دیمیر تاش   کی رہائی کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

 

*** امریکی ایسوسی ایٹڈ   پریس  کے مطابق،  وزیر خارجہ  مولود چاو ش اولو    نے امریکی انتظامیہ سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ  فیتو دہشتگرد تنظیم  اور اس کے کارندوں کی  ترکی  حوالگی میں  مدد کرے۔

 

***برطانوی رائیٹرز خبر ایجنسی  کا لکھنا ہے کہ وزیر خارجہ چاوش اولو   نے  جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق کہا ہے کہ  سعودی عرب نے اس سلسلے میں  مکمل تعاون نہیں کیا ۔

 

*** روسی خبر رساں ایجنسی انٹر فیکس     نے خبر دی ہے کہ وزیر خارجہ چاوش اولو  نے  کہا  ہے کہ  روس سے  ایس 400 میزائلوں کے معاہدے کی شرائط   مکمل کرلی گئی ہے جسے منسوخ کرنے  کا کوئی سوال نہیں ہے ۔

 

***فرانسیسی اخبار لے موندے     کے مطابق،  وزیر خزانہ برات البیراک    نے بتایا کہ    ترک معیشت پر سے  کالے بادل چھٹ گئے ہیں اور  وہ اب بہتری کی جانب دوبارہ سے  گامزن  ہے ۔

 

 

***روسی ریا نووستی  خبر ایجنسی   نے ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کے حوالے سے خبر دی جس میں انہوں نے  کہا کہ   روس اور ترکی  نے  ادلب میں جنگ بندی بحال کرتےہوئے بڑی خونریزی  کی راہ  روکی ہے ۔

 

*** ایرانی  فارس خبر رساں ایجنسی    کا لکھنا ہے کہ   ترک  پارلیمانی اسپیکر نے  کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے  مغربی ایشیائی خطے میں  عدم استحکام  پیدا ہوگا۔

*** امریکی ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق ، صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے  بیونس آئرس میں  صدر ایردوان اور سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان کے درمیان  ملاقات کے  امکان  پر کہا ہے کہ یہ ممکن ہو سکتا ہے   جس کےلیے پروگرام  تشکیل دیا جا رہا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں