عالمی ذرائع ابلاغ

09/11/18

1084789
عالمی ذرائع ابلاغ

*** برطانوی رائیٹرز خبر ایجنسی    کےمطابق  صدر رجب طیب ایردوان   نے   کہا ہے کہ ہم   شمالی قبرص کے حقوق کا دفاع  کرنے کے پابند ہیں جبکہ یونان اور جنوبی قبرص کے یک طرفہ اقدامات ہمیں  گوارا نہیں ہیں۔

 

*** جرمن ویلٹ آم سونٹاگ نامی اخبار نے لکھا ہے کہ   ترک لیرے کی قدر و قیمت میں ڈالر کے مقابلے میں  استحکام  پیدا ہوا ہے  جس کے نتیجے میں    ترکی کا  جاری خسارہ کم  ہونا شروع ہو گیا ہے۔ عالمی بینک   کی  حالیہ رپورٹ  کے مطابق ،  ترکی   اس وقت  تیزی سے ترقی کرنے  والا ملک بن چکا ہے۔

 

*** ایرانی ایرنا  خبر ر ساں ایجنسی     نے خبر دی ہے کہ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے  بتایا کہ  سعودی قونصل خانے میں  قتل کیے جانے والے صحافی جمال خاشقجی  کے بارے میں بعض دلائل   موجود ہیں جو کہ   رائے عامہ  سے خفیہ رکھے گئے ہیں۔

 

*** امریکی  ایسوسی ایٹڈ پریس     کا لکھنا ہے کہ  وزیر خارجہ چاوش اولو نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کو خطرناک اور غیر منطقی   قرار دیا ہے۔

 

***ایرنا خبر ایجنسی  کے ایک دیگر خبر  میں  ترکی نے  توقع ظاہر کی ہے کہ  امریکہ،  دہشت گرد  تنظیم  پی کےکے    کی  شام اور عراق میں مصروف شاخوں کے خلاف  آپریشن میں وسعت پیدا کرے گا۔

 

***جرمن ڈوئچے ویل    نے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  کے حوالے سے  خبر دی جس میں  انہوں نے  کہا کہ  امریکہ نے  پی کےکے  کے 3 اہم سرغناوں کے سر کی قیمت لگانے میں  ذرا تاخیر سے کام لیا ہے ۔

 

*** چینی رن مین ری باو اخبار  کے مطابق ،   گزشتہ سال  استنبول کی سیر کو  11 ملین سیاح آئے  جبکہ   سال رواں کے 8 مہینوں کے دوران  اس لاثانی  شہر کو قریب سے  دیکھنے کےلیے  ڈھائی لاکھ چینی سیاح  آچکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں