عالمی ذرائع ابلاغ

19/10/18

1071826
عالمی ذرائع ابلاغ

*** ایران کی  فارس خبر رساں ایجنسی  نے خبر دی ہے کہ      وزیر دفاع خلوصی عقار  نے  ایک بیان میں کہا کہ  شامی علاقے منبج  میں جلد ہی  امریکہ اور  ترکی  مشترکہ گشت   کریں گے۔

 

*** روس کی ریا نووستی خبر ایجنسی  کا لکھنا ہے کہ   روسی نائب  صدر یوری اوشاکوف نے  کہا ہے کہ  مستقبل قریب میں   روس،فرانس،جرمنی اور ترکی  کے ساتھ ایک چہار رکنی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

 

*** اسی ایجنسی کی ایک دیگر خبر میں  وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو  کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ   ترک روس مطابقت کے نتیجے میں  شام کے ادلب  شہر کو بھاری اسلحے سے پاک کر دیا گیا ہے۔

 

*** روس کی   اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، روس کے وزیر خارجہ سرگی لیوروف  نے  بھی کہاہے کہ  ترک ۔روس مطابقت کے نتیجے میں ادلب کے حالا معمول پر آچکے ہیں   جبکہ انقرہ حکومت  نے شامی مخالفین کو بھی  قائل کرنے کی کوشش کی ہے۔

 

***صدائے امریکہ  نے خبر دی ہے کہ  چند روز قبل ترکی کے دورے کے دوران  امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیئو  سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ   شامی علاقے منبج   کے بارے میں  لائحہ عمل مرتب کرنے سمیت   ترکی پر سے پابندیاں  ختم کرنے  کےلیے امریکی  انتظامیہ   سے رجوع کریں۔

 

*** ایران کی  ایرنا خبر ایجنسی  کا لکھنا ہے کہ  قطری وزیر دفاع اور نائب وزیراعظم  خالد بن  محمد العطیہ  نے   ترک صدر رجب طیب ایروان سے ملاقات میں دو طرفہ   دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔

 

***جرمن ڈوئچے  ویل   نے خبر دی ہے کہ    عالمی شہرت یافتہ ترک  فوٹوگرافر  آرا گولیر 90 سال کی عمر میں  استنبول کے ایک زیر علاج اسپتال میں انتقال کر گئے۔

 

*** ایرانی ویب سائٹ پارس ٹوڈے    نے  وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو   کے بیان پر خبر دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ  سعودی صحافی جمال  خاشقجی   معاملے کی تہہ تک پہنچنے کےلیے   سعودی قونصل خانے کے بعض  ملازمین   کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں