عالمی ذرائع ابلاغ

28/09/18

1058420
عالمی ذرائع ابلاغ

*** ایران  کی ایرنا خبر رساں ایجنسی  کےمطابق وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو  نے  کہا ہے کہ یورپ نے شامی پناہ گزینوں کی مدد کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا  جس کے نتیجے  میں ہمیں یہ بوجھ برداشت کرنا پڑا ۔

 

*** ایران کی فارس خبر رساں ایجنسی   کا لکھنا ہے کہ  ترک پارلیمانی اسپیکر  بن  علی یلدرم نے ایک وفد کے ہمراہ  تاشقند  میں   اوزبک سینیٹ چیئر مین  نعمت اللہ یولداش ایف سے ملاقات کی   اور دو طرفہ  پارلیمانی تعلقات کے فروغ  پر غور کیا ۔

 

*** جاپان کے  سانکی شمبون  اخبار نے  خبر دی ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان  نے جاپانی  وزیراعظم شینزو آبے سے  نیو یارک میں ملاقات کی  جس میں  دو طرفہ اقتصادی معاہدے پر  فوری عمل درآمد  کو یقینی بنانے پر غور کیا گیا ۔

 

*** اطالوی انسامید خبر  رساں نیٹ ورک  کا لکھنا ہے کہ   ترکی نے گزشتہ ہفتے  غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوششوں میں ملوث  مجموعی طور پر 5979 افراد پکڑے ۔

 

***  امریکی ایسو سی ایٹڈ پریس  کے مطابق ، صدر ایردوان نے  اقوام متحدہ  کے عمومی اجلاس سے خطاب میں ایک بار پھر کہا کہ  ناکامیوں    کے حوالے سے مشہور سلامتی کونسل    میں 5 عالمی طاقتوں کی   موجودگی دنیا  کو خطرات سے دوچار کرتی رہے گی ۔

 

***برطانوی رائیٹرز  سے گفتگو میں صدر رجب طیب ایردوان نے  ترکی میں قید امریکی پادری  انڈریو برونسن کی رہائی کے بارے میں کہا کہ اس کا فیصلہ  ترک عدالتیں کریں گی ۔

 

*** قطری الجزیرہ ٹی وی  کا کہنا ہے کہ  صدر ایردوان نے    واضح  کیا کہ  بشار الاسد کی اقتدار پر موجودگی تک شام کے  حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے ۔

 

*** چینی خبر رساں   ژین ہوا     نے خبر دی ہے کہ  کامیابی کا سفر نامی  چینی زبان  سیکھنے کی کتاب    کا ترکی ترجمہ  25 ستمبر کو شائع کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں