عالمی ذرائع ابلاغ

06/07/18

1007128
عالمی ذرائع ابلاغ

*** بھارتی نشریات ادارے کہرام   نے خبر دی ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کی انتخابات میں کامیابی سے عالم اسلام  مزید مضبوط بنے گا۔

 

*** جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے  ویل  کےمطابق   ترک ضلع شانلی عرفا میں واقع    تاریخی گوبیکلی تیپے کو یونیسکو  نے اپنی عالمی ثقافتی ورثے کی  فہرست میں شامل کیا ہے۔

 

***ملائیشیا کے دی سنڈے ڈیلی نے  خبر دی ہے کہ   ترکی صدر ایردوان کی  رہبری میں  ترقی کی شاندار منازل طے کرے گا۔

 کریمیا  کی کیو ایچ  اے خبر رساں ایجنسی    نے خبر دی ہے کہ   ترک۔یوکرین دفاعی صنعت میں تعاون پرمبنی اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔

 

*** امریکی سی این این  خبر رساں  ایجنسی  نے  مطلع کیا  ہے کہ  امریکہ سے خریدے جانے والے  ایف 35 طیاروں  کے استعمال کی تربیت کےلیے  13 پائلٹس اور 325  فنی ماہرین  ریاست ایریزونا   پہنچ گئے ہیں۔

 

***  اسی ادارے نے اپنی ایک دیگر خبر میں بتایا ہے کہ ٹرکش ایئر لائنز    بعض یورپی فضائی کمپنیوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ محفوظ ہے ۔

 

***  روسی  ویب سائٹ اسپوتنک  کے مطابق ،  ترکی نے   پاک بحریہ کو مطلوب 4 طیارہ  سوار بحری جہازوں کی تیاری  کا ٹھیکہ حاصل کرلیا ہے۔

 

*** امریکن سی این این   کا کہنا ہے کہ    ترکی میں  اس وقت سیاحتی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور ہوٹلز  سیاحوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں