عالمی ذرائع ابلاغ

16/03/18

931370
عالمی ذرائع ابلاغ

***چینی ہوان کیو شی باو نامی اخبار نے   صدر ایردوان کے حوالے سے خبر دی ہے  جس میں انہوں نے  نیٹو کے دوہرے معیار سے بچنے کی تلقین کرتےہوئے شام میں فوجی بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

***امریکن ترک ویب سائٹ  کےمطابق ، ترک   فوج  کے شامی میں جاری "شاخ زیتون" آپریشن  کے  دوران   ترک ہیلی کاپٹر اتاک کی کارکردگی  کا بھی  تجربہ کیا گیا ۔

 

***جرمن  اخبار بلڈ کی ویب سائٹ    کا لکھنا ہے کہ     اس سال  ترکی  میں 38  ملین سے زائد غیر ملکی سیاح  آنے کا امکان ہے۔

 ***روسی  خبر رساں ایجنسی انٹر فیکس نے خبری دی ہے کہ    روس نے   اس سال مجموعی طور پر  50 ہزار ٹن ٹماٹر  ترکی سے درآمد کرنے کا  اعلان کیا ہے  جن میں  سے 10 ہزار ٹن  ٹماٹر  روسی بازاروں  تک پہنچ بھی چکے ہیں۔

 

*** برطانوی رائیٹرز ایجنسی  کا  لکھنا ہے کہ  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے 19 مارچ  کو اپنا دورہ امریکہ  معطل کر دیا ہے ۔

 

*** ایرنا خبر رساں ایجنسی  نے وزیراعظم بن علی یلدرم کے حوالے سے خبر دی  ہے جس میں انہوں نے امریکہ  سے  مطالبہ کیاہے کہ وہ دہشتگردوں کی پشت پناہی چھوڑ دے۔

 

***ایران کی  فارس خبر رساں ایجنسی   کے مطابق  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  شام کی  علاقائی سالمیت  کے تحفظ کا دفاع کیا ہے۔

 

***وائس آف امریکہ     نے خبر دی ہے کہ  یورپی یونین نے پناہم گزینوں کی بحالی کےلیے   ترکی سے وعدہ کردہ  6 ارب یورو  رقم   کی بقیہ  اور  دوسری قسط کی ادائیگی کی حامی  بھر لی ہے  ۔

 



متعللقہ خبریں