عالمی ذرائع ابلاغ17۔10۔11

عالمی ذرائع ابلاغ17۔10۔11

824829
عالمی ذرائع ابلاغ17۔10۔11

 

امریکن خبر ایجنسی اے پی نے صدر رجب طیب ایردوان کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے  بتایا ہے کہ استنبول میں امریکی سفارتخانے سے گرفتار کیا جانے والا  اہلکار امریکی جاسوس ہے اور ترکی کو اپنی داخلی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث بننے والے اقدامات اٹھانے کا حق حاصل ہے ۔ انھوں نے سربیا  کے دارلحکومت بلغراد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان  جاسوسوں کو  امریکی  قونصل خانے میں کیسے ملازمت ملی  ۔ وہ کیسے قونصل خانے میں داخل ہوئے ہیں ۔

روسی خبر ایجنسی ریا نو ووسٹی  نے وزیر اعظم بن علی یلدرم  کے بیان  پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ترک مسلح افواج شام  کے علاقے ادلیب میں فائر بندی پر عمل درآمد کی نگرانی کرنے والی نگران چوکیاں تشکیل دینے کے لیے 8 اکتوبر سےخفیہ معلومات حاصل کرنے کے لیے سر گرم عمل ہیں ۔انھوں نے قومی اسمبلی میں اق پارٹی کے گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  ترکی اور امریکہ کے درمیان پیدا ہونے والے سفارتی بحران کے بعد ترک شہریوں  کو ویزہ نہ دینے  کافیصلہ  دونوں ممالک   کی سٹریٹیجک حصہ داری کے خلاف  ہے ۔

 ایرانی خبر ایجنسی فارس نیوز  نے ترکی اور امریکہ کے درمیان پیدا ہونے والے بحران  کے بارے میں بتایا ہے کہ ترکی کے وزیر انصاف عبدالحمید گل نے ترکی کے بارے میں گستخانہ بیانات دینے والے  انقرہ میں امریکی سفیر جان باس  کی ملاقات کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے ۔ ترکی کے اس قطعی موقف سے امریکہ سکتے میں آ گیا ہے ۔

  جرمن ریڈیو دوئچے ویلے نے ترکی کی اقتصادی صورتحال کو جگہ دی  ہے ۔ آئی ایم ایف نے امسال  ترکی  کی گروس ڈومیسٹک پرو ڈکٹ  شرح نمو کے تخمینہ کے  5٫1 فیصد اور 2018 میں  3٫5 فیصد  ہونے  کا اعلان کیا ہے ۔آئی ایم ایف نے شرح نمو کے تخمینے میں اضافے کی وجہ  پہلی دھائی میں   برآمدات میں  مثبت اضافے سے وابستہ ترک اقتصادیات کے توقع سے زیادہ بڑھ جانا  اور وسیع مالی پالیسیاں  ہیں  ۔آئی ایم ایف نے متوقع ٹیکسوں  میں کمی نہ ہونے کی وجہ سے امریکہ کی شرح نمو کے تخمینے کوماہ جولائی کی اقتصادی رپورٹ کے مطابق 2017 کے لیے 2٫2 فیصد اور 2018 کے لیے 2٫3 فیصد ہونے کا اعلان کیا ہےاور  یورو کے علاقے ،جاپان ،چین اور ترکی سمیت  ترقی پذیر ممالک، یورپی ممالک اور روس کے لیے  مثبت اشارے  دئیے ہیں ۔



متعللقہ خبریں