عالمی ذرائع ابلاغ17۔10۔4

عالمی ذرائع ابلاغ17۔10۔4

820317
عالمی ذرائع ابلاغ17۔10۔4

 

جرمن خبر ایجنسی ڈی پی اے نے شمالی عراق میں ہونے والے غیر قانونی ریفرنڈم کے بارے میں صدر رجب طیب ایردوان کے بیا ن کو جگہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انھوں نے شمالی عراق علاقائی انتظامیہ  کو 25 ستمبر کو ہونے والے غیر قانونی ریفرنڈم کی وجہ سے  خبر دار کیا ہے ۔  انھوں نے کہا کہ اگر شمالی عراقی علاقائی انتظامیہ   نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ہم بلا تردد اہم قدم اٹھائیں گے ۔لہذا شمالی عراقی علاقائی انتظامیہ   کو  دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر  ضروری قدم اٹھانے کی ضرورت  ہے ۔

روسی خبر ایجنسی ریا نوووسٹی   نے ترکی کی ایران سے متعلق پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو    کے بیان کو جگہ دی ہے ۔ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو     نے کہا ہے کہ  ترکی ایران پر پابندیاں لگانے کی پالیسی کی مخالفت کرتا ہے  ۔ ترکی ناحق ہونے کی وجہ سے ایران پر  نکتہ چینی  کرتا ہے  لیکن جب وہ حق بجانب ہوتا ہے تو اس کی حمایت کرتا ہے ۔ ایران  پر پابندیاں لگانے کی پالیسی غلط ہے ۔ ایران  کو نا پسند کرنے والے اور  اسے  نقصان پہنچانے کے خواہشمند  بعض ممالک   کی ایران کو مشکلات سے دوچار کرنے کی پالیسی فاش غلطی ہے ۔  ایران ہمار دشمن نہیں ہے ۔

امریکن ایسوسی ایٹڈ پریس نے ترکی سے متعلق اپنی خبر میں بتایا ہے کہ ترکی اسپین کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان حسین مفتی اولو  نے  کتلونیا خود مختار انتظامیہ میں یکم اکتوبر کو ہونے والے غیر قانونی ریفرنڈم پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  ہم اسپین کی علاقائی سالمیت   کو از حد اہمیت دیتے ہیں  ۔طرفین کو اسپین کے قوانین کا احترام کرنے تشدد کی روک تھام کرنے کی ضرورت  ہے ۔ ترکی کو یقین ہے کہ اسپین  حالیہ  صورتحال سے بخوبی نمٹ لے گا ۔

اوزبکستان خبر ایجنسی   کیمطابق اوزبکستان سرکاری سرمایہ کاری کمیٹی اور استنبول ایران تجارت کے تعاون سے تاشقند  میں اوزبیک ترک بزنس فورم کا انعقاد ہوا۔  فورم کا افتتاح اوزبکستان کے نائب وزیر اعظم جمشید کچکاروف نے کیا ۔استنبول ایوان تجارت ابراہیم چاعلر اور تاشقند میں ترکی کے سفیراحمد بشار شین نے فورم سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم  نے مشترکہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور دو طرفہ مفادات پر مبنی  حصہ داری کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات   کا جائزہ لیا ہے ۔



متعللقہ خبریں