عالمی ذرائع ابلاغ
31.05.17
برطانوی رائرٹرز خبر ایجنسی نے "ایردوان۔ یورپی یونین مذاکرات مثبت گزرے ہیں " کے زیر عنوان لکھا ہے کہ یورپی حکام نے رائٹررز سے انٹرویو میں بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے صدر رجب طیب ایردوان کے یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک اور یورپی یونین کمیشن کے سربراہ جین کلاڈ ینکر کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے ہیں، تا ہم اس دوران کوئی نیا معاہدہ طے نہیں پا سکا۔ مذاکرات میں دونوں طرفین نے پہلے سے علم ہونے والے مؤقف کو دہرائے جانے کاذکر کرنے والے یورپی حلقوں کا کہنا ہے کہ یورپی یونین رواں سال کے اندر درمیانی اور اعلی سطحی ملاقاتوں کا ہدف رکھتی ہے۔
ڈوچے ویلے کی ٹرکش سروس نے "ایردوان نے جرمنی میں نیا وکیل تلاش کر لیا ہے" عنوان کے تحت اطلاع دی ہے کہ جرمن کامیڈین جان بوہر مین کے خلاف جاری قانونی چارہ جوئی میں صدر رجب طیب ایردوان کی وکالت مصطفیٰ کاپلان کریں گے۔ یہ وکیل جرمنی میں 2000 تا 2007 کے دورانیہ میں 8 ترک شہریوں سمیت دس افراد کے قتل کا الزام ہونے والے انتہائی بائیں بازو کی دہشت گرد تنظیم نیشنل سوشلسٹ انڈر گراؤنڈ تنظیم کے خلاف مقدمے کی پیروی بھی کر رہے ہیں۔کولن میں پریکٹس کرنے والے وکیل مصطفیٰ کاپلان نے بھی مذکورہ مقدمے میں صدر ِ ترکی کی پیروی کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
روسی بین الاقوامی خبر ایجنسی اسپتنک نے اطلاع دی ہے کہ "ترکی کی جانب سے دلچسپی ظاہر کیے جانے والے ایم ایس 21 قسم کے روسی مسافر بردار طیارے نے پہلی تجرباتی پرواز کی ہے۔"
ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمر پوتن نے پہلی تجرباتی پرواز میں کامیابی حاصل کرنے والے نائب وزیر اعظم دیمتری روگو زین اور طیارہ کرنے والی فرم IRKUTکے کارکنان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان نے دس مارچ کو پوتن سے ہونے والی ملاقات میں ایم ایس۔ 21 قسم کے روسی مسافر بردار طیارے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ IRKUT فرم نے بعض متعلقہ ترک فرموں کے ساتھ مذاکرات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایم ایس۔ 21 قسم کا یہ طیارہ 150 تا 212 مسافروں کی گنجائش کا حامل یہ طیارہ قلیل اور درمیانے فاصلے تک سفر کر سکتا ہے۔
امریکی خبروں کی پورٹل ٹرکش این وائے نے "ترک ہوائی فرم نے مقامی طور پر تیار کردہ سیٹوں کے حامل 'بوئنگ 777۔ 300 ای آر ' طیاروں کو اپنی کھیپ میں شامل کیا ہے۔ ترک ہوائی فرم کی حصہ دار فرم ٹرکش سیٹ انڈسڑی کی جانب سے تیار کردہ سیٹوں کو بوئنگ ۔737 کے بعد کشادہ اور طویل المسافت طیاروں میں بھی استعمال کیا جانے لگا ہے۔ اس فرم کو 5 ملین ڈالر کے سرمائے سے سن 2014 میں قائم کیا گیا تھا۔