عالمی ذرائع ابلاغ17۔03۔29

عالمی ذرائع ابلاغ

701465
عالمی ذرائع ابلاغ17۔03۔29

 

آذربائیجان کی نیوز ایجنسی ٹرینڈ نے ترکی کے بارے میں  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  وزیر مواصلات ،جہاز رانی اور خبر رسانی احمد اسلان نے  ٹیلیویژن کے ایک پروگرام میں  ایجنڈے سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان ماہ جون کے آخر میں پایہ تکمیل کو پہنچنے والی  باکو،طبلس، قارس ریلوے لائن  کا افتتاح کریں گے ۔  انھوں نے کہا کہ  لندن سے چلنے والی ایک ٹرین استنبول  پہنچنے کے بعد مارمرائی ریلوے لائن کو استعمال کرتے ہوئے پیکنگ    تک جا سکے گی ۔ مواصلات کے شعبے میں یہ ایک انقلاب  ہو گا  ۔باکو طبلس قارس ریلوے لائن   سے سفر  کے دورانیے  میں واضح کمی آئے گی ۔

روسی خبر ایجنسی سپوٹ نیک نےنائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا  ہے کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے  16 اپریل کوصدارتی نظام کے لیے آئینی ترامیم کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں  منفی ووٹ ڈالنے کے لیے کردی عوام پر دباؤ ڈال رہی ہے لیکن پی کے کے اور اس کے حامیوں سے نالاں  ہمارے کردی بھائی مثبت ووٹ ڈالیں گے ۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ 16 اپریل کے ریفرنڈم کی بدولت موجودہ نظام کے تمام تر بوجھ کو ترکی کے سر سے ہٹا دیا جائے گا اور اسطرح ترکی سرعت سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا ۔

امریکن ویب سائٹ ٹرکشنی نے  ٹرکش ائیر لائنز کے ڈائریکٹر جنرل بلال ایکشی  کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ کی طرف سے طیاروں میں  لیپ ٹاپ  لے جانے پر پابندی لگانے کے بعد  ٹرکش ائیر لائنز نے  31 مارچ سے امریکہ جانے والی پروازوں میں لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ حوالے کرنے  کے بعد مسافروں کو بلا اجرت وائی فائی کی خدمات فراہم کی جائیں گی

روسی خبر ایجنسی ریا نووسٹی  نے بتایا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے 16 اپریل کے ریفرنڈم کی مہم  کے دائرہ کار میں  قارامان میں ایک   جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  یورپی یونین کو ترکی کے داخلی معاملات میں مداخلت  نہ  کرنے کے معاملے میں خبر دار کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ترکی کا کسی کیساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن بحران پیدا کرنے کے خواہشمندوں کو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ یورپی یونین 54 سال سے ترکی کو رکنیت دینے کے معاملے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ۔ ہم یورپی یونین کو  خبر دار کرتے ہیں کہ  وہ اپنے کام سے کام رکھے اورہمارے  معاملات میں مداخلت کرنے سے باز آ جائے ۔



متعللقہ خبریں