عالمی ذرائع ابلاغ08.03.17

عالمی ذرائع ابلاغ08.03.17

687311
عالمی ذرائع ابلاغ08.03.17

*** آسٹریا سے روزنامہ وینر زیتنگ " جرمنی کو ممنوعات کے موضوع پر محتاط ہونا چاہیے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترک سیاست دانوں کی ریفرینڈم کمپین  کے جلوسوں اور تقریروں کو ممنوع قرار دینے پر  ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ جرمنی نازی دور کے طریقوں پر عمل پیرا ہے۔ انقرہ، جرمنی میں مقیم ترک شہریوں کو ، صدارتی نظام کا بھی احاطہ کرنے والی آئینی ترمیم کے لئے 16 اپریل کو متوقع ریفرینڈم کے بارے میں آگاہی دینا چاہتا ہے ۔ لیکن جرمنی مختلف بہانوں سے اس کی اجازت نہیں دے رہا۔ ماہرین کے خیال میں جرمنی کی یہ دباو والی پالیسی یورپ کے لئے نقصان دہ ہو گی کیونکہ ترکی کے ساتھ جاری یہ کشیدگی مہاجرین کی واپسی کے سمجھوتے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ مبصرین کے خیال میں مہاجرین کے دوسرے بحران کا سدباب صرف جرمنی کے لئے ہی اہمیت کا حامل نہیں ہے بلکہ  پورے یورپ کو متاثر کرنے والا موضوع ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ ترکوں  کی تقریروں کو ممنوع قرار دینے کے مسئلے کو بلدیاوں کی صوابدید پر چھوڑنا مسئلے کو کسی دوسرے کے کندھوں پر ڈالنے اور بزدلانہ حرکت کے مترادف ہے۔

 

*** روس کی ریڈیو اور خبر ایجنسی سپٹنک "امریکہ کو دہشتگرد تنظیم PYD کی مدد کرنا بند کرنا چاہیے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ حلوصی آقار کی دعوت پر امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ اور روس کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل ویلری گریسیموف  کی شرکت سے انطالیہ میں سہہ فریقی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ترک فریق نے امریکہ اور روس کی طرف سے دہشت گرد تنظیم PKK کی شامی شاخ PYD/YPG  کے ساتھ تعاون  پر مبنی بلکہ اس تعاون کو مزید بلند درجے تک لے جانے سے متعلق جاری کردہ بیانات پر واضح اور دو ٹوک شکل میں بے اطمینانی کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں جنرل حلوصی آقار نے شام کی زمینی سالمیت  کے تحفظ کی ضرورت پر اصرار کے ساتھ زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شامی سالمیت میں منبچ کو بھی اس کے حقیقی مالکوں کے حوالے کئے جانے کی ضرورت ہے۔ جنرل حلوصی آقار نے کہا کہ منبچ میں ہر ایک کے پرچم کا لہرانا درست نہیں ہو گا۔

 

***ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اِرنا  کی طرف سے "ترکی اور روس کے درمیان S-400 میزائل سسٹم مذاکرات" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں کہا  گیا ہے کہ رواں ہفتے میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ  روس   کے دوران مذاکرات کے ایجنڈے کے موضوعات میں سے ایک، S-400 میزائل سسٹم کی انقرہ کے ہاتھ فروخت کا پروگرام ہو گا۔ روس اس موضوع کے ساتھ دلچسپی لے رہا ہے۔ صدر ایردوان کی مشیر اعلیٰ اِل نور  چیوک  نے بھی اس بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صدر ایردوان کا دورہ  ماسکو اور صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ مذاکرات کے ایجنڈے کے موضوعات دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری ، تجارتی تعاون، سیاحت، جوہری پلانٹ  کی تعمیر اور اس کے علاوہ دفاعی نظام جیسی  ضروریات کی فراہمی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

 

***وائس آف امریکہ  نے "امریکہ میں 40 سال سے کم عمر کامیاب ترین ترکوں کا تعین کر دیا گیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ امریکہ میں مقیم 40 سال سے کم عمر کامیاب ترین ترکوں کا تعین کر دیا گیا ہے۔ امریکہ  میں کاروباری دنیا  کے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے  ترک جریدے ' ٹرکس آف امریکہ'  کی طرف سے امیدوار وں کی کثیر تعداد میں سے منتخب کردہ   40ترک 17 مارچ کو نیو یارک میں متوقع پریمئیر نائٹ میں ایوارڈ حاصل کریں گے۔ 'ٹرکس آف امریکہ 40 انڈر 40' نامی اس فہرست میں پہلے نمبر پر حفیظہ غائےایرکان ہیں۔ حفیظہ ،60 بلین ڈالر کے فعال حجم کے حامل فرسٹ ریپبلک بینک  کی تجربہ کار اعلیٰ سطحی منتظم ہیں۔ فہرست کے دوسرے اور تیسرے نمبر پر امریکہ کی قومی باسکٹ بال لیگ  NBA کی طرف سے کھیلنے والے ترک  کھلاڑی شامل ہیں۔ دوسرے نمبر پر ایرسان الیاس اووا ہیں جو   NBA  میں اٹلانٹا ہاکس کی شرٹ کے ساتھ کھیلتے ہیں اور تیسرے نمبر پر عمر عاشق  ہیں  جو نیو یارک اورلیانس پیلیکانز کی طرف سے کھیلتے  ہیں۔



متعللقہ خبریں