عالمی ذرائع ابلاغ 17۔01۔04

عالمی ذرائع ابلاغ 17۔01۔04

644301
عالمی ذرائع ابلاغ 17۔01۔04

وائس آف رشیا  نے ترکی سے متعلق اپنے تبصرے میں بتایا ہے کہ ترکی نے روس کیساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے بعد اب عراق کیساتھ بھی   تعلقات کو بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔وزیر اعظم بن علی یلدرم 5 تا 6 جنوری عراق کا دورہ کریں گے ۔ وہ  بغداد میں عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی  اور عربل میں کردی انتظامیہ کے سربراہ مسعود برزانی کیساتھ مذاکرات کریں گے ۔

 نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ ترکی اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ تمام   مسائل کو یکے بعد دیگرے حل کرئے گا   ۔وزیر اعظم عراقی سربراہان کیساتھ دوطرفہ مسائل ،دہشت گردی کیخلاف جدوجہد اور عراق کے  روشن مستقبل جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

رائٹرز خبر ایجنسی  نے اپنی خبر میں بتایا ہے کہ ترکی امریکہ کی نئی انتظامیہ   سے دہشت گرد تنظیموں  کی حمایت کو ختم کرنے کی امید رکھتا ہے ۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے امریکہ کی نئی انتظامیہ کیطرف سے  دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں  شاخ پی وائے ڈی  کو اسلحے کی فراہمی کو روک دینے کی  امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صدر باراک اوباما کی حکومت پی وائے ڈی کو اسلحے کی فراہمی کی ذمہ دار ہے ۔ امریکہ کو ایک دہشت گرد تنظیم کی خاطر ترکی کیساتھ اپنی  سٹریٹیجک حصہ داری کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دینی چاہئیے ۔ ترکی امریکہ  کی شام میں پی وائے ڈی کے دہشت گردوں کی حمایت سے سخت بے چینی محسوس کرتا ہے ۔ ترکی نے ہر موقع پر واضح الفاظ میں یہ  بیان دیا ہے کہ کسی دہشت گرد تنظیم کیخلاف  جدوجہد کے لیے کسی دوسری دہشت گرد تنظیم  سے مدد    لینا درست نہیں   ہے  ۔  امریکہ شام میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی   کو ایک حصہ دار کی نظر سے دیکھتا ہے ۔

جرمن خبر ایجنسی ڈی پی ائے نے بھی ترکی سے متعلق اپنی خبروں میں نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی میں سال نو کے موقع پراستنبول کے ایک  نائٹ کلب میں جشن منانے والوں پر فائرنگ  کے نتیجے میں 39 افراد  کی ہلاکت کے  واقعے کے بعد اشتعال انگیزی کے لیے استعمال کیے جانے والے 347 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔  انھوں نے کہا کہ ہم نے اس وطن عزیز کو بڑی قربانیوں سے حاصل کیا ہے ۔ ہم چند شر پسندوں کو ملک میں فتنہ فساد پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ۔

اطالوی اخبار  لو ریپبلیکا نے ترک وویمن والی بال قومی ٹیم کے کوچ  گیو وانی گوئی ڈیٹی    کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سال نو کے موقع پراستنبول کے ایک  نائٹ کلب پر حملے کیوجہ سے میں استنبول کو  ہر گز ترک نہیں کروں گا ۔ انھوں نے قومی ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے معاہدےپر دستخط کر دئیے ہیں ۔  انھوں نے کہا کہ دنیا  کے ہر گوشے میں دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے ۔ میں نے تین سال قبل استنبول میں مکان خریدا تھا  ۔ ہم یہاں بادشاہوں جیسی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ اگر آپ کو بھی موقع ملے تو آپ بھی استنبول میں رہائش اختیار کریں ۔ اگر آپ گوشت کے کھانے کھانا چاہتے ہیں تو آپ ایتی لر نصرت جائیں، اگر آپ خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں ووگ جائیں اور اگر آپ لگژری مقامات دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر بیبیک اور سن سیٹ   علاقوں کی سیر کریں  ۔



متعللقہ خبریں