عالمی ذرائع ابلاغ 16۔08۔17

عالمی ذرائع ابلاغ 16۔08۔17

553925
عالمی ذرائع ابلاغ 16۔08۔17

 

  وائس آف امریکہ نے یہ خبر دی ہے کہ ترکی کے وزیر  خارجہ مولود چاوش اولو نے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے یومیہ پریس کانفرنس  کے دوران  کہا ہے کہ دونوں وزراء نے  دوطرفہ معاملات پر

بات چیت کے دوران چاوش اولو  اور جان کیری   نے دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گؤلن کو ترکی کے حوالے کرنے کے عمل  اور امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن کے آئندہ چند دنوں میں ترکی کے دورے کے ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔دونوں وزراء خارجہ نے مونبیچ، حلب اور شام  کی صورتحال  پر بھی  تبادلہ خیال کیا ۔

امریکن خبر ایجنسی  اے پی نے " ترکی کا یونان سے مفرور 8 فوجیوں کی واپسی کا مطالبہ "  سرخی کیساتھ اطلاع دی ہے کہ ترکی نے 15 جولائی کو دہشت گرد تنظیم فیتو کیطرف سے حکومت کا تختہ الٹنے کی  کوشش کی ناکامی کے بعد یونان فرار ہونے والے 8 ترک فوجیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اناطولیہ خبر ایجنسی  نے بتایا ہے کہ وزارت انصاف نے ان مفرور فوجیوں کے تشدد کے ذریعے آئین  کی پامالی کرنے ،صدرپر  قاتلانہ  حملے کی کوشش کرنے  اور مقننہ اور حکومت کیخلاف کاروائی جیسے جرائم کیوجہ سے ان کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 15 جولائی کی انقلابی کوشش کے بعد 6 پائلٹ اور دو انجینئر ایک فوجی ہیلی کاپٹر کیساتھ یونان فرار ہو گئے تھے ۔ انھوں نے انقلابی کوشش سے تعلق نہ رکھنے کے دعوے کیساتھ یونان سے سیاسی پناہ مانگی ہے ۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرے نے ترکی سے متعلق اپنی خبر میں بتایا ہے کہ ترکی میں 9 ستمبر کو ایکسپو 2016 منعقد ہو رہا ہے اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار سر ایلٹن جان نے انھیں دعوت نامہ بھیجنے والی   ایکسپو 2016 انطالیہ ایجنسی کو ارسال کردہ مکتوب میں بتایا ہے کہ  ترکی کے  جمہوری نظام اور آزادیوں کو نقصان پہنچانے کی غرض سے انقلابی کوشش کی گئی ہےجس کی ہم مذمت کرتے ہیں  ۔انھوں نے اسے سر درد قرار دیتے ہوئے  کہا کہ میں صورتحال سے بخوبی آگاہ ہوں کوئی بھی  ترکی کے قدرتی سرمائے  کو تباہ نہیں کرسکے گا  ۔میں پورے ذوق  اور خوشی  کیساتھ  انطالیہ میں کنسرٹ دوں گا اور مجھے اس پر مخر ہے ۔  میں اس سے پہلے بھی کئی بار  ترکی میں کنسرٹ دے چکا ہوں اورمجھے ترکی سے محبت ہے اور میں  ترکوں  کو قریب سے جانتا ہوں ۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بتایا ہے کہ ریو 2016 میں ترکی کی نمائندگی کرنے والے   پہلوان جینک الدم  نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔انھوں نے 98 کلو کے رومانین رقیب کو شکست دیتے ہوئےکانسی کا تمغہ جیتا ہے ۔   اسطرح ریو 2016 مقابلوں میں ترکی نے تین تمغے حاصل کر لیے ہیں ۔ان مقابلوں میں ترکی  کے ویٹ لفٹر دانییار اسمائیلوف نے ویٹ لفٹنگ  میں  ایک نقرئی تمغہ حاصل کیا تھا اس کے بعد  پہلوان رضا قایا الپ نے بھی ایک نقرئی تمغہ جیتا تھا ۔



متعللقہ خبریں