عالمی ذرائع ابلاغ   16۔05۔18

عالمی ذرائع ابلاغ   16۔05۔18

493402
عالمی ذرائع ابلاغ   16۔05۔18

 

چائنا کیرولائن انٹر نیٹ سائٹ نے ترکی  کے بارے میں اپنی خبر میں  صدر رجب طیب ایردوان کے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  یورپی یونین نے دوھرا اور غیر مخلصانہ موقف اپنا رکھا ہے  ۔ترکی نے اس وقت تین میلین شامی مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے ۔ مہاجرین کے بارے میں یورپی ممالک کا  موقف واضح ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ اسلامی ممالک مہاجرین کے معاملے میں  مزید دلچسپی   کا مظاہرہ کریں گے ۔ انھوں نے عالمی برادری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ داعش کے بہانے شام اور عراق میں خونریزی ،اسلحے کی فروخت اور جو تخریبی اتحاد کیا گیا ہے وہ  کل پوری دنیا کے لیے سر درد بنے گا ۔

قطر الجزیرے انٹر نیٹ نے " بوہمیرمین کے ایردوان سے متعلق شعر پر پابندی"  سرخی کیساتھ یہ خبر دی ہے کہ  ہیمبرگ صوبائی عدالت نےجرمن کامیڈین  جان بوہمیرمین  کے توہین آمیز شعر  پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  کی شکایت کو حق بجانب قرار دیا ہے۔

عدالت کے فیصلے کیمطابق مزاح کی شکل میں پیش کئے گئے شعر  کا ایک بڑا حصہ اصولی طور پر قوانین کے خلاف  ہے اور بوہیمر مین کے پڑھے گئے شعر کے متعدد حصوں میں تنقید اپنی حدود سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کی اشاعت کو ممنوع  قرار دے دیا  گیا ہے۔ جان بوہیمرمین کے مذکورہ شعر  کے دوبارہ پڑھے جانے سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں اور شعر میں صدر رجب طیب ایردوان کے بارے میں  توہین آمیز حصے کو حذف کر دیا جائے گا۔  اگربوہیمرمین  نے  شعر کو دوبارہ پڑھا تو  انہیں 2 لاکھ 50 ہزار یورو تک جرمانے کی  یا 6 ماہ قید کی سزا سنائی جائے گی۔

آذربائیجان  ٹرینڈ نیو ایجنسی  نے ترکی سے متعلق اپنی خبر میں اسطرف توجہ دلائی ہے کہ ترکی کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیربرات عالبائرک نے آذربائیجان  کی قدرتی گیس کو یورپ تک پہنچانے والی ٹرانس ایڈرییاٹک پائپ لائن تاپ کی  تعمیر کے لیے یونان کے شہر سیلانیک میں سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانس اناطولیہ تاناپ اور تاپ پائپ لائنوں کی تعمیر سے علاقے میں توانائی کی منڈی کو جانبر   کرنے کی جانب اہم قدم     اٹھایا  جائے  گا ۔ قدرتی گیس یورپ  میں توانائی کا اہم ترین ذریعہ ہے۔  ترکی قدرتی گیس کی ترسیل کے موضوع پر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے ۔ ترکی جنوبی گیس راہداری پروجیکٹ کے دائرہ کار میں ترکی اور جارجیا کی سرحدوں سے شروع ہو کر ترکی کی مغربی حدود تک جانے والی ٹرانس ۔ اناطولیہ پائپ لائن اور بحر ایڈریاٹک  سے گزر کر اٹلی پہنچنے والی ٹرانس ایڈرییاٹک پائپ لائن تعمیر کرئے گا ۔

بی بی سی انٹر نیٹ سائٹ کی خبر کیمطابق ترکی کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی نمائندوں کی خصوصی مراعات  کے خاتمے اور  آئین  میں تبدیلی کی تجویز  پر  رائے دہی کے دوران دو شقوں میں ترمیم کو قبول کر لیا گیا ہے ۔  قومی اسمبلی میں مقدمات کی فائلیں رکھنے والے پارلیمان کی قانونی خصوصی مراعات کو ختم کرنے کی شق کو 350 ووٹوں اور دوسری شق کو 357 ووٹوں سے قبول کر لیا گیا ہے ۔ اگر جمعے کے روز ہونے والے دوسرے راؤنڈ میں  بھی ا  یسا ہی نتیجہ سامنے آیا تو  خصوصی مراعات کے خاتمے کے موضوع پر ریفرنڈم کروایا جا سکتا ہے ۔  ریفریڈم کے بغیر ان شقوں کی منظوری کے لیے  367 ووٹوں کی ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں