عالمی ذرائع ابلاغ

عالمی ذرائع ابلاغ

470313
عالمی ذرائع ابلاغ

عالمی ذرائع ابلاغ 15۔04۔13

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی نے استنبول میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس کے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے 57 رکن ممالک کے نمائندے اس اجلاس میں شام اور یمن میں جاری جھڑپوں اور ترکی سمیت مسلمان ممالک میں دہشت گرد حملوں کی روک تھام جیسے موضوعات کا جائزہ لیں گے ۔ہر سال منعقد ہونے والے اس سربراہی اجلاس میں سعودی عرب کے شاہ سلمان سمیت 30 ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں ۔ اس اجلاس کی صدارت صدر رجب طیب ایردوان کر رہے ہیں ۔سربراہان کی شرکت کیوجہ سے اعلیٰ سطحی حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ۔ اسلامی تعاون تنظیم کیطرف سے جاری اعلامئیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے بارے قطعی فیصلہ کیا جائےگا اور مشترکہ سیاسی عمل کو شروع کرنے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں کی حمایت کی جائے گی ۔ یہ سربراہی اجلاس ایک ایسے دور میں منعقد کیا جا رہا ہے جب داعش کیطرف دہشت گرد حملوں کے بعد مغربی ممالک میں اسلام کے بارے میں عدم اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔

امریکن ڈیفینس نیوز نے ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو کے اس بیان کو جگہ دی ہے کہ تین ماہ کے اندر اندر ترک خلائی ایجنسی قائم ہو جائے گی ۔ انقرہ کی تحصیل قازان میں قائم کی جانے والی یہ ایجنسی ترکی کے خلائی اور فضائی منصوبوں کی کارڈینیشن کے فرائض انجام دے گی۔ یہ ایجنسی خلائی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، سیٹلائٹ لانچ نظام، خلائی سٹیشنوں اور خلائی ریسرچ کرئے گی ۔ وزیر مواصلات بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ مسلح افواج ،وزارت دفاع اور سائینس ،صنعت اور ٹیکنالوجی کی وزارت کی مشترکہ کوششوں سے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے ۔

وائس آف امریکہ کے انٹر نیٹ سائٹ پر اس طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے ترکی کے ترقی کے ہدف کو بلند کیا ہے ۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے عالمی بینک کے موسم بہار کے اجلاس سے قبل سال میں دو بار جاری کی جانے والی " عالمی اقتصادی منظر" نامی ایک رپورٹ شائع کی ہے جس نے ترکی کے ترقی کے ہدف کو بلند کر دیا ہے ۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے عالمی ترقی کی شرح کو توقع سے کم رکھتے ہوئے 2016 میں ترکی کی ترقی کی شرح کو بڑھا دیا ہے ۔رپورٹ کے تخمینوں کیمطابق ترکی امسال 3٫8 فیصد اور آئندہ برس 3٫4 فیصد کی شرح سے ترقی کرئے گا ۔

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ارنا نے بھی ترکی سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی نے مثبت اور تعمیری موقف اپنا رکھا ہے ۔ایران کے صدر کے خصوصی نمائندے محمود واعظی نے ترکی میں منعقدہ 25 ویں ایران ۔ ترکی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے بعد کمیشن کے اجلاس اور ترکی کے اعلیٰ حکام کیساتھ مذاکرات کے نتائج کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ انھوں نے کہا کہ 25 ویں ایران ۔ ترکی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے جو اہم اہداف تھے ان کا تعلق نئے دور میں تعاون کا روڈ میپ تیار کرنے اور بینکاری کے شعبے سے تھا۔اس دائرہ کار میں ایک معاہدہ تیار کرتے ہوئے اس پر دستخط کیے گئے ۔ دونوں ممالک نجی شعبوں کے درمیان تجارت کو بڑھانے کے لیے اعتماد کا ماحول پیدا کریں گے۔ حکومت ترکی نے رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مثبت اور تعمیری موقف کا مظاہرہ کیا ہے۔دونوں ممالک نے کسٹم کے مسائل کو حل کرنے کے لیے فائدہ مند معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور مسائل کو حل کرنےکے لیے مقررہ مدت کا تعین کیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں