عالمی ذرائع ابلاغ۔ 16۔04۔06

عالمی ذرائع ابلاغ۔ 16۔04۔06

465934
عالمی ذرائع ابلاغ۔ 16۔04۔06

امریکن ایسوسی ایٹڈ پریس نے ترکی کے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ جس دن یونان جانے والے مہاجرین کو ترکی واپس بھیجا گیا اس دن صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے ممالک میں خار دار تاریں لگا کر مہاجرین کو داخلے کی اجازت نہ دینے والےممالک اور یورپ پر سخت الفاظ میں تنقید کی ۔انھوں نے کہا کہ ہم نے ترکی آنے والے شامی مہاجرین کو واپس شام نہیں بھیجا ہے۔ترکی نے بحیرہ ایجئین میں ایک لاکھ شامی مہاجرین کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا ہےاور مہاجرین پر دس ارب ڈالر خرچ کیے ہیں ۔ یونان نے 4 اپریل سے یورپی یونین کیساتھ ہونے والے مہاجرین کی واپسی کے معاہدے کے دائرہ کار میں مہاجرین کو ترکی واپس بھیجنا شروع کر دیا ہے ۔

امریکن بلوم برگ نے بھی ترکی کی اقتصادی صورتحال کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی میں حالیہ تین سال میں پہلی بار افراط زر میں کمی ہونے سے مرکزی بینک سالانہ سودکی شرح میں کمی کرنے کے لیے حرکت میں آ گیا ہے ۔ماہ فروری میں قیمتوں میں اضافہ 8٫78 فیصد سے کم ہو کر7٫46 فیصد ہو ا۔ جوبلو م برگ کے تجزیہ کاروں کے تخمینے 8٫2 سے کم تھا۔ ترکی کے محکمہ اعداوشمار کے اعلان کیمطابق خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ ماہ مارچ میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 8٫83 فیصد سے کم ہو کر 4٫58 ہو گیا ۔

اوزبکستان کی سب سے بڑی دفاعی صنعت کی کمپنی آٹو کار نے اعلان کیا ہے کہ ترکی نیا آلتائی ٹینک تیار کرنے کے لیے تیا رہے ۔ اناطولیہ خبر ایجنسی کیمطابق یہ ٹینک ترکی کی طرف سے مسلسل تیار کیا جانے والے پہلا فوجی ٹینک ہو گا ۔ جنوبی کوریا کی کمپنی ہنڈائی روٹیم کیساتھ 2007 سے اس ٹینک کی تیاری کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں ۔2011 میں ٹینک کے پہلے نمونے کی نمائش کی گئی تھی ۔ نئے ٹینک کو جنوبی کوریا کے کے ۔ ٹو بلیک پانٹر ٹینک کی ٹیکنالوجی کیساتھ تیار کیا جا رہا ہے ۔ اس ٹینک کو چار مرحلوں میں تیار کیا جائے گا ۔ ہر مرحلے میں 250 ٹینک تیار کیے جائیں گے ۔ اس ٹینک کا وزن 60 ٹن ہو گا ۔ ترک مسلح افواج ایک ہزار ٹینک خریدنے کا منصوبہ رکھتی ہیں ۔

امریکن ڈیفنس نیوز لکھتا ہے کہ ترک ہوا بازی اور خلائی صنعت توساش ۔تائی کیطرف سے تیار تربیتی طیارے حر کش نے یورپی ہوا بازی سیکیورٹی ایجنسی ای اے ایس اے کے سر ٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے لیے اہم تربیتی پرواز میں کامیابی حاصل کی ہے ۔حر کش طیارے نے 22 اور 25 مارچ کو یہ پروازیں انجام دی ہیں ۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 6ٹیسٹ پروازوں کے بعد کامیابی ہوئی ہے۔ تائی اور ای اے ایس اے نے بتایا ہے کہ پائلٹ اور انجینیر کے سرٹیفیکیٹ دینے میں غیر اصولی صورتحال موجود نہیں ہے ۔توقع ہے کہ حر کش بنیادی تربیتی طیارے کو 2018 میں حوالے کیا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں