عالمی ذرائع ابلاغ 15۔07۔15

عالمی ذرائع ابلاغ 15۔07۔15

381036
عالمی ذرائع ابلاغ 15۔07۔15


ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ارنا کیمطابق ایران بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے ایران کی فوجی قوت اور پابندیوں کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر پابندیاں ہوں یا نہ ہوں ایرن کی جنگی قوت میں روز بروز اضافہ ہوتا رہے گا ۔انھوں نے تہران میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران یہ واضح کیا کہ ایران نے ہر طرح کے اسلحے کو اپنے مقامی امکانات کو بروئے کار لاتے ہوئے تیا ر کیا ہے جو کہ اہم پیش رفت ہے ۔ اسوقت ایران جدید ترین ٹیکنالوجی کیساتھ نیا اسلحہ اور فوجی سازوسامان تیار کر رہا ہے ۔
برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ عراق میں 16 ماہ سے جاری جنگ میں تقریباً 15 ہزار شہری ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کیمطابق داعش اور سلامتی قوتوں کے درمیان جھڑپوں میں 30 ہزار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور جنگ کے دوران انسانی حقوق کی پامالیاں بھی کی گئی ہیں ۔
ہسپانوی اخبار لو مندو نے کھیلوں سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ استنبول آنے والے مانچسٹر یونائیٹڈ کے شہرت یافتہ فٹبالر رابن وان پریسی آج ترکی کے فٹبال کلب فینر باہچے کیساتھ ایک معاہدے پر دستخط کریں گے ۔
روسی اخبار نبزاوی سیما یا نے اپنی ایک خبر میں لکھا ہے کہ تاجکستان اپنے ہوائی اڈے عائنی کو فوجی اڈے کے طور پر استعمال کرنے کے لیے ہندوستان کو دے سکتا ہے ۔ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرا مودی جو ان دنوں تاجکستان کا دورہ کر رہے ہیں مذاکرات کے دوران اس موضوع کو زیر بحث لائے۔انھوں نے تاجکستان کے صدر رحمون کیساتھ ہوائی اڈے کا دورہ کیا ۔ ہندوستان اور تاجکستان کے درمیان عائنی ہوائی اڈے کو ہندوستان کو دینے کے معاملے پر دس سال سے مذاکرات جاری تھے ۔ہندوستان نے اس اڈے کی تعمیرو مرمت کے لیے 70 میلین ڈالر بھی مختص کیے تھے لیکن روس کی مداخلت کیوجہ سے یہ معاملہ التوا میں پڑ گیا تھا ۔ روس اور امریکہ نے بھی تاجکستان کو اس اڈے کو فوجی اڈے کے طور پر استعمال کرنے کی درخواست دی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں