عالمی ذرائع ابلاغ 15۔07۔08

عالمی ذرائع ابلاغ 15۔07۔08

337501
عالمی ذرائع ابلاغ 15۔07۔08


ہسپانوی اخبارلو موند نے چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ کی صورتحال کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ چین نے اویغور اقلیت کو نسلی مسائل درپیش ہونےکے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ سنکیانگ میں بسنے والے مسلمانوں کو ہر طرح کی مذہبی آزادی حاصل ہے اور انھیں کسی قسم کے نسلی مسئلے کا سامنا نہیں ہے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چن ینگ نے کل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی اور دیگر ممالک کے چین میں نسلی مسئلے کی موجودگی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک کئی دنوں سے ایغور اقلیت کے بارے میں موقف کیوجہ سے چین کی پالیسی کو پر تشدد اور امتیازی قرار دے رہے ہیں۔ دین اور ثقافتی روابط کیوجہ سے کئی ترک ایغور برادری کیساتھ خصوصی تعلق رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس ملک کے حکام نے چین سے فرار ہونے والے تمام ایغور وں کے لیے اپنے ملک کے دروازے کھلے ہونے کا اعلان کیا ہے ۔
ال پاغی اخبار لکھتا ہے کہ اسپین میں ترک بیکام کے لقب سے مشہور عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی عاردا توران نے اسپین کی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔پروفیسر گاریڈو نے" بائرام پاشاکی گلیوں سے بلندیوں کو چھونے والے کھلاڑی عاردا تورا ن " نامی اپنی تصنیف میں لکھا ہے کہ عاردا توران ہواؤں کے دوش پر اڑنے والے انتہائی خوش مزاج اور با صلاحیت کھلاڑی ہیں ۔بہترین کارکردگی کیوجہ سے پوری دنیا ان کی شیدائی ہے ۔
ایران کی ایریب ایران ریڈیو ٹیلیویژن خبر ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایران اور ترکی کے درمیان الیکٹرک اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو دن بدن فروغ مل رہا ہے۔ ایران کے وزیر توانائی حمید چت چییان نے ایران میں ترکی کے سفیر حاقان تیکین کیساتھ ملاقات کے دوران ترکی اور ایران کے مابین الیکٹرک ،توانائی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا مطالبہ  کیا ۔۔ چت چییان نے کہا کہ ہم ترکی کیساتھ بجلی کے شعبے میں تعاون کرنا چاہتے ہیں اور ہم ترکی کو بجلی کی برآمدات کو بڑھانے کے طرفدار ہیں ۔ اس ضمن میں بعض معاہدوں پر دستخط بھی ہو گئے ہیں ۔ حاقان تیکن نے کہا کہ ایرانی وزیر توانائی کیساتھ انتہائی مفید مذاکرات ہوئے ہیں ۔ دو دوست اور حصہ دار ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں قابل رشک تعاون موجود ہ ہے ۔
یونانی اخبارٹو ویما لکھتا ہے کہ یورپی یونین کے سربراہان  کیطرف سے یونان کے وزیر اعظم چپراس کو کل دئیے جانے والے الٹی میٹم میں ٹھوس ضمانتیں اور کارکردگی کا چاٹ موجود ہے ۔ اتوار کے روز ہونے والے ریفرنڈم کے بعد انگیلا مرکل ،اولاند اور جنگر نے چپراس سے چار ما ہ پر محیط ایک پروگرام کو اتوار کے روز تک پارلیمنٹ سے منظور کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اگر یونان نے چار ماہ کے اس پروگرام کی شرائط کو پورا کیا تو قرضوں کی آدائیگی میں کمی کرنے والے نئے میمورنڈم پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں