عالمی ذرائع ابلاغ15۔06۔24

عالمی ذرائع ابلاغ 15۔06۔24

318495
عالمی ذرائع ابلاغ15۔06۔24


جرمنی کے اخبار فرانفرٹر الگیمائنےنے یونان کے بحران سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یونان کے یورو کے علاقے سے نکلنے سے مالیاتی منڈیوں کو زیادہ دھچکا نہیں لگے گا لیکن یہ صورتحال یورپی یونین کے مستقبل کو گروی رکھنے کے مترادف ہو گی ۔ مصالحت کی جگہ تقسیم اور مشترکہ مفادات کی جگہ منقسم نقصان کی حالت یونین کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دے گی ۔لیکن یہ صورتحال سائریزا کے دنیا سے دور نظریاتی مطالبات کے قرض دہندگان کیطرف سے پورا کرنے کے معنوں میں نہیں آتی ہے کیونکہ یورپی یونین سے زیادہ سے زیادہ کیے جانے والے مطالبات کھبی بھی پورے نہیں ہوئے ہیں ۔بحران کے شکار کسی بھی ملک نے یونان کی مخلوط حکومت کیطرح یورپی نظریے کو نقصان نہیں پہنچایا ہے ۔ یورپی یونین کے رکن ممالک کے باشندے اس صورتحال سے بے چینی محسوس کرتے ہیں ۔
یونان کے اخبار کیتھی میرینی نے بھی یونان کے بحران پر اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ امریکہ کے وزیر خزانہ جیک لیو نے عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹن لیگارڈ کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران یہ واضح کیا کہ یونان کیساتھ معاہدہ طے کرنے کے لیے یورپی سربراہان اور آئی ایم ایف کو اپنے اوپر عائد ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے ۔ امریکہ کی وزارت خزانہ کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ لیگارڈ اور لیو نے یونان کے یورو کے علاقے میں رہتے ہوئے نئے سرے سے ترقی کی منازل پر گامزن کرنے کے لیے فوری طور پر معاہدہ کرنے اور قابل اعتماد اصلاحاتی پیکیج کو تیار کرنے کی ضرور ت پر زور دیا ہے ۔
امریکی وزیر خزانہ نے اس سے پہلے یونان کے وزیر اعظم کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کے بعد بھی ایسا ہی بیان دیا تھا اور یونانی وزیر اعظم کو یورپی حصہ داروں کیطرف سے یونان کو پیش کردہ تجاویز کے بارے میں اپنے لائحہ عمل کو واضح کرنے کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی تھی ۔
ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ارنا نے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ سیاست کی اعلیٰ نمائندے فریڈریکا موگیرینی نے کہا ہے کہ ایران اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین اور جرمنی کے درمیان ایٹمی معاہدہ آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ۔انھوں نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کیساتھ ملاقات سے قبل بیان دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ تعلقات کی کونسل کے اجلاس کے بعد ان کی زیر قیادت ایک اجلاس منعقد ہو گا اور وہ ایران جرمنی فرانس برطانیہ کے وزراء خارجہ کیساتھ ایٹمی معاہدے سے متعلق اہم مذاکرات کریں گے ۔
اسپین کے اخبار ال پائس نے اسپین سوشلسٹ لیبر پارٹی کی اقتصادی پروگرام تیار کرنے والی ٹیم کے سربراہ جورڈی سیویلا کیساتھ انٹر ویو کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بحران کا خمیازہ اپنے آپ کو تنہا محسوس کرنے والے عوام نے ادا کیا ہے ۔
روزنامہ لا وانگو عاڈیا لکھتا ہے کہ راجوئے حکومت نے انتخابات سے چند ماہ پہلے حکومت میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان ہے ۔اسپین کے وزیر اعظم راجوئے پرتگال کے وزیر اعظم پیڈرو پاسوس جییلو کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانتظامیہ میں ہونے والی تبدیلیوں کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے پہلے انتظامیہ میں تبدیلی بحران کا سبب بنے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں