عالمی ذرائع ابلاغ 15۔06۔17

307440
عالمی ذرائع ابلاغ 15۔06۔17

اسپین کا اخبار لا وان گو عارڈیا لکھتا ہے کہ معافی کی عالمی تنظیم کیطرف سے جاری رپورٹ میں عالمی سربراہان کیطرف سے شامی مہاجرین کو موت کے منہ میں دھکیلنے اور انھیں بے یارو مدد گار چھوڑنے کا دعوی کیا گیا ہے ۔ اس صورتحال کو دوسری جنگ عظیم کے بعد کا بد ترین بحران قرار دیا گیا ہے ۔ معافی کی عالمی تنظیم کیمطابق عالمی برادری کا اس المئیے کے خاتمے میں کردار باعث شرم رہا ہے ۔ تنظیم نے پالیسیوں میں ٹھوس اصلاحات کرنے اور ممالک کے مابین تعاون کو بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
جرمنی کا اخبار ڈی ویلٹ لکھتا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک میں مہاجرین کے بحران کو حل کرنے کے لیے ممالک کے لیے جو کوٹہ سسٹم تیار کیا گیا ہےبعض ممالک اس کی سخت مخالفت کر رہے ہیں ۔یورپی یونین میں سرحدی کنٹرول کے معاملے پر بھی بحث و مباحثہ ہو رہا ہے ۔اس موضوع پر تبصروں میں یہ جملے باعث توجہ ہیں ۔ یورو پر بحث کیطرح یورپ کو متحد کرنے والا نیا منصوبہ یورپی یونین کو منقسم کرنے والا ہے ۔ مہاجرین کے ریلے کا سامنا کرنے والا ملک اٹلی موجودہ معاہدوں پر عمل درآمد نہیں کرنا چاہتا ہے ۔ دوسری مثال یونان کی ہے۔ وہ معاہدوں پر عمل درآمد کی طاقت نہیں رکھتا ہے ۔ اگر یورپ میں آزادنہ آمدورفت کے حق یعنی شینگن معاہدے کو حقیقی معنوں میں تحفظ میں لینے کی خواہش موجود ہے تو یورپ کی بیرونی سرحدی علاقوں کو سلامتی اور تحفظ فراہم کرنے کی ضرور ت ہے ۔
برطانوی اخبار دی ٹائمز نے " یونان نے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یونان کے قرضوں سے متعلق طویل عرصے سے جاری مذاکرات کے کھٹائی میں پڑ جانے سے یورپ کو ایک نئے بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ عالمی منڈیوں میں یونان کے یورو سے نکلنے کے احتمال موجود ہیں اور بحران کے یورپی یونین کے دیگر ممالک میں بھی پھیل جانے پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے ۔یونان اور بیلجیم ابتک مذاکرات کی میز کو ترک نے نکتے پر نہیں پہنچے ہیں لیکن اتوار کے روز ہونے والے مذاکرات میں 7٫2 ارب یورو کے قرضوں کی قسط کی آدائیگی کے بعد اسپین ،پرتگال اور اٹلی میں حکومتوں کی قرضوں کی مالیت بڑھ گئی ہے ۔
یونانی اخبار ایتھنوس کیمطابق یونان کے وزیر خزانہ یانس ورو فاکس نے کہا ہے کہ وہ جمعرات کے روز ایتھنز میں ہونے والے یورو گروپ کے اجلاس میں اصلاحات سے متعلق کوئی نئی تجویز پیش نہیں کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ ہم کشمکش پیدانہیں چاہتے ہیں ہم صرف ایک منصفانہ معاہدہ کرنے کا ہدف رکھتے ہیں ۔ انھوں نے قرض دہندگان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انھیں یہ معلوم ہے کہ ہمیں قرضوں کی ادا ئیگی میں مشکلات کا سامنا ہے اور کفایت شعاری کی پالیسیوں سے پیش رفت کے امکانات موجود نہیں ہیں لیکن وہ یونانی عوام کو مزید غربت میں دھکیلنا چاہتے ہیں ۔
روزنامہ ایران نے اپنی ایک خبر میں اسطرف توجہ دلائی ہے کہ ایران " پیغمبر امن حضرت محمد" نامی انٹر نیشنل فلم فیسٹیویل کی میزبانی کرئے گا ۔ ایران کی وزارت ثقافت نے بعض مغربی میڈیا کیطرف سے حضرت محمد کو بدنام کرنے کے لیے شروع کردہ سرگرمیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس فیسٹیویل کا اہتمام کیا ہے ۔ اس فیسٹیویل میں دنیا کے ہر گوشے سے کسی قسم کی پابندی کے بغیر انسان حصہ لے سکیں گے ۔ اس دائرہ کار میں بیرونی ممالک سے فیسٹیویل میں حصہ لینے کے خواہشمند ایرانی سفارتخانے کے کلچرل اٹیچی سے رجوع کر سکتے ہیں ۔
فرانسیسی اخبار لو فیگارو نے کھیلوں سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ 2017 تک لیلے فٹبال ٹیم کیساتھ معاہدہ کرنے والے ڈنمارک کے قومی فٹبالر سیمون کاجیر فینر باہچے کے حکام کیساتھ ٹرانسفر کے موضوع پر مذاکرات کرنے کے لیے استنبول پہنچ گئے ہیں ۔بتایا جاتا ہے کہ کاجیر نے ٹرانسفر کے لیے لیلے حکام کیساتھ مطابقت کر لی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں