عالمی ذرائع ابلاغ 12۔06۔10

عالمی ذرائع ابلاغ 12۔06۔10

299627
عالمی ذرائع ابلاغ 12۔06۔10


ایرانی خبر ایجنسی مہر نے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان مرزیے ایفہامن کے ترکی میں سات جون کو ہونے والے انتخابات کے نتائج پر جائزے کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امن و امان اور جمہوری ماحول میں ا نتخابات کا عمل میں آنا ترک عوام کے سیاسی موقف اور مہذب ہونے کی دلیل ہے ۔ جمہوریہ ایران کے لیے دوست اور ہمسایہ ملک ترکی میں پر امن انتخابات کا انعقاد انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔ہمیں امید ہے کہ انتخابات ترکی کے علاقے میں امن کے قیام اور مثبت کردار کی آدائیگی میں مدد گار ثابت ہونگے ۔
ہسپانوی اخبار لا وان گارڈیا نے " ترکی کے وزیر اعظم نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے وزیر اعظم احمد داؤد اولو کے استعفی کو قبول کر تے ہوئے ان کی خدمات کیوجہ سے انکا شکریہ ادا کیا ۔صدر ایردوان نے نئی حکومت کے قیام تک ان سے فرائض کی آدائیگی کا مطالبہ کیا ہے ۔
یونانی اخبار تا نیہ نے بشپ ایرونی موس کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یونان آنے والے تارکین وطن کا مسئلہ یورپی یونین کے تمام ممالک کی دلچسپی کا معاملہ ہے ۔ انھوں نے جرمنی کی صوبائی مجلسوں کے بعض پارلیمانی نمائندوں اور یورپی مہاجرین کلیسوں کی کمیٹی کے سیکریٹری جنرل کیساتھ ملاقات کے دوران یہ واضح کیا کہ یورپی مالک کی حدود میں داخل ہونے تمام مہاجرین کی یورپی ممالک میں آبادی کی شرح کے لحاظ سے آباد کاری کی ضرورت ہے ۔انھوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن عالم مغرب کی کاروائیوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں ۔ ہم نے ان افراد کو اپنے ممالک کو ترک کرنے پر مجبور کیا ہے اور ہم ہی ان کی ہجرت کے ذمہ دار ہیں ۔اب ہم انھیں قربانی کی منتظر بھیڑوں کیطرح ایک مقام پر جمع کر رہے ہیں ۔
عربی زبان کے اخبار القدس العرابی نے بھی ترکی میں ہونے والے انتخابات کو وسیع جگہ دی ہے ۔ اخبار لکھتا ہے کہ وزیر اعظم احمد داؤد اولو کی زیر قیادت 62 ویں حکومت کے استعفے کو سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے ۔ صدر رجب طیب ایردوان نے وزیر اعظم احمد داؤد اولو کے استعفی کو قبول کر تے ہوئے ان سے نئی حکومت کے قیام تک فرائض کی آدائیگی کا مطالبہ کیا ہے ۔
فرانسیسی اخبار لو موند لکھتا ہے کہ حکومت فرانس نے ایرین سپیس کی نجکاری کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ خلائی نقل و حمل میں دنیا کے لیڈر ایرین سپیس کا کنٹرول ایر بس لفران لنچرز کے حوالے کیا جائے گا ۔ توقع ہے کہ وزیراعظم مینوئل ویلز کابینہ کے اجلاس میں اس کا اعلان کریں گے ۔ صدارتی دفتر کیطرف سے خلائی صنعت کی تجدید نو کے اعلان کے ایک سال بعد ہونے والی فروخت کی مقدار اندازوں کیمطابق 100 سے لیکر 200 میلین یورو کے درمیان ہوگی ۔
روس کے اخبار رشین نے سیاحت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ٹرکش ہوٹلنگ یونین کو روسی سیاحوں کی تعداد میں کمی پر سخت تشویش لاحق ہے ۔ بحیرہ روم کے ہوٹلوں کی یونین کے سربراہ یوسف حاجی سلیمان نے کہا ہے کہ اگر منڈی کی تنگی جاری رہی تو روسی سیاحوں کی تعداد میں ایک میلین تک کمی آ جائے گی ۔ سال کے پہلے چار ماہ میں صرف تین لاکھ روسی سیاح ترکی آئے ہیں ۔ جس میں گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ غیر ملکی سیاحوں کی تعداد کے لحاظ سے جرمن اور بلغاری سیاحوں کے بعد روسی سیاح تیسرے نمبر پر ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں