عالمی ذرائع ابلاغ 15۔03۔11

258282
عالمی ذرائع ابلاغ 15۔03۔11

عیرب ایران ریڈیو ٹیلیویژن نےترکی سے متعلق اپنی خبر میں صدر رجب طیب ایردوان کے8 مارچ یوم نسواں کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ میں پوری دنیا پر یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں خواتین پر تشدد کیخلاف جدوجہد کے لیے ہونے والی ہر طرح کی سرگرمیوں کی حمایت کروں گا اور اس مسئلے میں گہری دلچسپی لوں گا ۔انھوں نےخواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے جاری سر گرمیوں کی بھر پور حمایت کی اور ترکی میں اس موضوع کا تعاقب کرنے والی ایک ٹیم کی تشکیل کا وعدہ کیا ۔
فرانسیسی اے ایف پی خبر ایجنسی نے بھی صدر رجب طیب ایردوان کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انھوں نے شامی مہاجرین کیوجہ سے یورپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے دو میلین شامی پناہ گزینوں کو پناہ دے رکھی ہے جبکہ یورپ نے محدود تعداد میں شامی مہاجرین کو پناہ دی ہے ۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ یورپی ممالک نے غازییان تیپ میں موجود شامی مہاجرین میں سے کتنے شامیوں کو اپنے ممالک میں قبول کیا ہے ۔صرف دو لاکھ کو ۔ اسکے مقابلے میں ہم نے دو میلین شامیوں کو پناہ دی ہے ۔فرق واضح ہے ۔
اے ایف پی ایجنسی نے ترکی کے بارے میں اپنی ایک دوسری خبر میں وزیر اعظم احمد داؤ د اولو کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی عراق میں داعش کیخلاف جاری جنگ میں حصہ نہیں لے گا لیکن وہ حکومت عراق کی داعش کیخلاف جدو جہد کی حمایت کرئے گا ۔ انھوں نے نیو یارک میں مالیاتی حلقوں کیساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترکی عراق اور شام میں کسی مسلح جھڑپ میں شامل نہیں ہو گا ۔ہم موصل میں موجود داعش کیخلاف حکومت عراق کی حمایت کرتے ہیں لیکن ہم کسی براہ راست جھڑپ میں شریک نہیں ہو نگے ۔ترکی نے چند روز قبل تکرت شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کروانےکے لیے بر سر پیکار عراقی قوتوں کو فوجی سازو سامان بھیجا ہے اس طرح ہم نےاتحادی قوتوں کو پہلی بار امداد بھیجی ہے ۔
امریکن ایسوسی ایٹڈ پریس ایجنسی نے بھی وزیر اعظم احمد داؤد اولو کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انھوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون سے 2016 میں فرائض سے سبکدوش ہونے سے پہلے قبرص کے اتحاد کے لیے ایک قابل قبول منصوبہ تیار کرنے کی اپیل کی ہے ۔انھوں نے بانکی مون کیساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی قبرص میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکنہ کوششوں کو جاری رکھے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں