عالمی ذرائع ابلاغ 15۔03۔04

247700
عالمی ذرائع ابلاغ    15۔03۔04

امریکن خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کیمطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے سعودی عرب کے شاہ سلمان کیساتھ مذاکرات میں شام میں جاری خانہ جنگی ،ایران کیساتھ جوہری مذاکرات ، یمن میں جاری کشیدگی اور دیگر علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔
چین کی خبر ایجنسی شین ہوا نے وزیر اعظم احمد داؤد اولو کے دورہ ہنگری پر اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ ترکی ہنگری سمیت وسطی یورپ کے علاقے میں توانائی سمیت ہرشعبے میں تعاون کے لیے تیار ہے ۔وزیر اعظم داؤد اولو نے ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کیساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نابوکو قدرتی گیس کی ترسیل کا منصوبہ ایک اہم منصوبہ تھا مگر اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا ۔ ترکی اور ہنگری کے درمیان نیٹو کے دائرہ کا رمیں سٹریٹیجک تعاون پایا جاتا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات ٹھوس بنیادوں پر قائم ہیں ۔ہنگری کے وزیر اعظم اوبان نے بھی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف قدرتی گیس کو ترکی اور سربیا کے راستے ہنگری تک لانا ہے ۔
فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی نے ترکی کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر تانیر یلدز کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی اور عراقی حکومت کے مابین دستخط ہونے والے اقتصادی معاہدوں کی رو سے ترکی شمالی عراقی علاقائی انتظامیہ کے علاقے میں پٹرول تلاش کرنے کی سرگرمیوں کو شروع کرئے گا ۔عراق کیساتھ ہونے والے معاہدے کی رو سے ترکی کو کوہ قندیل کے جوار کے علاقے میں بعض حقوق حاصل ہیں ۔
ہسپانوی اخبار لو وان گوعارڈیا نے یورپی یونین کے اعلی نمائندے فیڈریکا موگرین نے کہا ہے کہ حکومت ترکی اور عوامی ڈیموکریٹک پارٹی کیطرف سے اعلان کردہ سیاسی حل کے عمل سے متعلقہ روڈ میپ مسئلے کے حل کی جانب اہم قدم ہے ۔ انھوں نے طرفین سے مصالحت اور جمہوری راہ پر گامزن رہنے کے اس موقع سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کی اپیل کی اور کہا کہ یورپی یونین سیاسی حل کے عمل کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں