عالمی ذرائع ابلاغ 15 ۔02۔11

216530
عالمی ذرائع ابلاغ 15 ۔02۔11

آذربائیجان کے روزنامہ ایکسپریس نے ترکی کے بارے میں اپنی خبر میں صدارتی ترجمان ابراہیم کالن کے آرمینیا کے صدر سرج ساکسیان کے ترکی اور ترکوں کو ہدف بنانے والے بیانات پر تبصرے کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی تاریخ کو یکطرفہ جائزے اور استعماری سیاسی پالیسیوں کیساتھ غلط انداز میں بیان کرنے کی تمام تر کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے سر گرم عمل رہے گا ۔ترکی نے آرمینیا کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ہر موقع پر قدم اٹھائے ہیں لیکن آرمینیا نے کبھی بھی ا ن کا مثبت جواب نہیں دیا ہے ۔انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ آرمینیا نہ 1915 کے واقعات کو تاریخ کے حقائق کی روشنی میں حل کرنا چاہتا ہے اور نہ ہی بالائی قاراباغ پر قبضے کو ختم کرتے ہوئے ترکی اور آذربائیجان کیساتھ تعلقات کو معمول پر لاتے ہوئے علاقے میں امن و امان قائم کرنے کا خواہشمند ہے ۔ اس موقف سے سب سے زیادہ ارمینیا اور آرمینیوں کو ہی نقصان پہنچ رہا ہے ۔
فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کے وزیر توانائی تانیر یلدز کیساتھ ترکی سے گزرنے والی قدرتی گیس کی نئی پائپ لائن کے ایک حصے کے بنیادی خطوط کو وضح کر لینے کا اعلان کیا ہے۔گیس پروم کیمطابق قدرتی گیس کی پائپ لائن بحیرہ اسود سے گزر کر ترکی اور یونان کی سرحد تک پہنچے گی ۔سمندر کے نیچے سے گزرنے والی ٹرکش سٹیم پائپ لائن کو گیس پروم تیار کرئے گی جبکہ ترکی کے علاقے سے گزرنے والی پائپ لائن کو ترک کمپنی بوتاش کیساتھ مل کر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔
چین کی سرکاری خبر ایجنسی شین ہوا نے اسی موضوع پر اپنی خبر میں لکھا ہے کہ روسی پریس میں شائع ہونے والی خبر کیمطابق روس کے قومی توانائی کی سلامتی کے اوقاف کے ڈائریکٹر کونسٹانٹن سیمونوف نے کہا ہے کہ ترکی کی قدرتی گیس کی پائپ لائن کو 8۔10 ماہ کے اندر اندر تیار کر لیا جائے گا ۔سیمونوف نے کہا کہ ہم گیس کی پائپ لائن کے منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔اس کے لیے ڈیڑھ سال کا عرصہ مختص کیا گیا تھا مگر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسا کہ دس ماہ کے بعد فزیبلٹی رپورٹ کے مکمل ہونے کے بعد زیر سمندر گزرنے والی لائن کے پائپوں کو فکس کرنا شروع کر دیا جائے گا ۔روسی گیس پروم اور بوتاش کمپنی کی نئی گزر گاہ کا تعین کر لیا گیا ہے ۔ جنوبی پائپ لائن کے 660 کلومیٹر کی گزر گاہ کے بعد 250 کلومیٹر ترکی کے راستے یورپ کی راہداری تک پہنچے گی ۔
جارجیا کے اخبار پیر ولی نیور نے بھی ترکی کے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ جنوبی گیس کی راہداری کے منصوبے کی مشاورتی کمیٹی کا پہلا اجلاس 12 فروری کو باکو میں منعقد ہو گا ۔اس اجلاس میں جارجیا ،ترکی،بلغاریہ، یونان، البانیہ اور اٹلی کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔
آذر بائیجان کے صدر الہام علی ییف نے کہا ہے کہ جنوبی قدرتی گیس کےراہداری منصوبے کے دائرہ کار میں کروشیا اور قارا داع کیساتھ ضابطہ مطابقت پر دستخط ہو گئے ہیں ۔اس منصوبے سے یورپ کی توانائی کا نقشہ کافی حد تک بدل جائے گا ۔
جرمنی کے وزیر داخلہ تومس دے مائزر نے دوئچے لانڈ ریڈیو کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم


ٹیگز:

متعللقہ خبریں