عالمی ذرائع ابلاغ 15۔2۔4

211281
عالمی ذرائع ابلاغ    15۔2۔4


برطانیہ میں شائع ہونے والے القدس ال عرابی اخبار نے ترکی کے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی اقتصادی میدان میں طاقتور بننے ،افریقی ممالک کیساتھ تجارتی حجم کو بڑھانے اور افریقی ممالک کو عالمی سطح پر سیاسی حمایت فراہم کروانے کی غرض سے افریقی ممالک میں اپنے اثرو رسوخ کو بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔صدر رجب طیب ایردوان نے جبوٹی میں منعقدہ ترک جبوٹی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی افریقی ممالک کے مسائل اور وسیع امکانات سے بخوبی آگاہ ہے ۔ترکی نے ہر موقع پر افریقہ کا ساتھ دیا ہے اور دیتا رہے گا ۔جبوٹی کے دورے کے بعد صومالیہ تشریف لے جانے والے صدر ایردوان نے غریبوں اور محتاج انسانوں کی مدد کے لیے دس ہزار مکانات تعمیر کروانے اور موغا دیشو کی بندر گاہ کی تعمیر و مرمت کروانے کا وعدہ کیا ۔
کر غزستان کے اخبار کا ۔ نیوز اورگ نےلکھا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اشک آباد میں تین ممالک کے وزراء خارجہ کیساتھ مذاکرات کیے ۔ ان مذاکرات کے بعد ترکی اور آذر بائیجان نے ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس کی پائپ لائن کے منصوبے میں ترکمانستان
کو بھی شامل ہونے کی دعوت دی ۔انھوں نے کہا کہ تاناپ ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے اور اس منصوبے کو تین سال کے اندر اندر پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا ۔
جارجیا کے انٹر پریس نیوز اخبار نے ترکی کے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ جارجیا کا دورہ کرنے والے ترکی کے کسٹم اور تجارت کے وزیر نور الدین جانک لی نے جارجیا کے وزیر خزانہ نودار خادوری کیساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے ہمیشہ عالمی پلیٹ فارم پر جارجیا کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کی ہے ۔ ترکی اور جارجیا دو سٹریٹیجک حصہ دار ملک ہیں اور ہمارا باہمی تجارتی حجم بھی قابل ذکر سطح پر ہے ۔ اس میں مزید اضافہ کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔
ایران کےاخبار اسنا نے ترکی اور ایران کے تجارتی تعلقات کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ترکی کے سائینس ،صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر فکری اشک نے ایران کے دورے کے دوران ایران کے کمیونیکیشن اور خبر رسانی کے وزیر محمود وائزی کیساتھ ملاقات کی ۔محمود وائزی نے کہا کہ ایران اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم 15 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔دونوں ممالک اس حجم کو 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے متعدد منصوبوں پر کا م کر رہے ہیں ۔ترکی کے وزیر فکری اشک نے بھی کہا کہ علاقے کے دو عظیم ممالک ترکی اور ایران کی باہمی قربت علاقے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں