عالمی ذرائع ابلاغ 21.01.15

عالمی ذرائع ابلاغ

192474
عالمی ذرائع ابلاغ 21.01.15

برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق ، وزیراعظم احمد داود اولو نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں بحالی امن کی کوششوں کی آڑ میں ایک فلسطینی ریاست کے قیام کی راہیں مسدود کی جا چکی ہیں۔
داود اولو نے اس مسئلے کی ذمہ داری اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو پر ڈالتے ہوئے کہا کہ عالمِ اسلام میں بنیاد پرستی کو پروان چڑھانے میں غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا کافی بڑا ہاتھ ہے ۔
علاوہ ازیں انہوں نے شامی صدر بشار الاسد کو بھی تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ عالمی برادری نے شام کے تنازعےکے حل کو ختم کرنے کے لیے صرف داعش کے خلاف ہی جنگ جاری رکھی ہوئی ہے ۔
برطانوی اخبار الشرق الاوسط نے خبر دی ہے کہ کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ صباح ال خالد ال صباح نے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام اور انسدادِ دہشت گردی سمیت علاقائی مسائل کے حل کےلیے ترکی نے کافی اہم کردار اداکیا ہے۔
اس موقع پر مولود چاوش اولو نے بھی کہا کہ کویت اور ترکی کے درمیان سیاسی تعلقات بہتر ہیں جبکہ علاقے میں امن کے قیام کے لیے کویت کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم سن 2013 میں تقریباً 600 ملین ڈالر تھا ۔
چاوش اولو نے علاقائی صورت حال کا جائزہ لیتےہوئے کہا کہ داعش سمیت دیگر شر پسند عناصر خطے کے امن کےلیے خطرہ ہین جن کے خلاف صف آرا ہونے کےلیے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔
ایران کے سرکاری ادارے آئی آر آئی بی نے خبر دی ہے کہ عراقی امور خارجہ نے اپنے بیان میں بغداد میں عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری اور ترک وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانیر یلدز کی قیادت میں عراق۔ترکی مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے اجلاس میں مختلف شعبوں کے درمیان تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
سترہویں بار منعقدہ اس اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں وزرا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عراقی پارلیمان سے منظوری ملنے کی صورت میں عراقی افواج کو ترکی میں تربیت فراہم کی جا سکے گی ۔
بعد ازاں ترک وزیر نے عراقی وزیرا عظم حیدر العبادی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ پٹرول اور پانی کی فراہمی سے متعلق مسائل کے حل کےلیے ایک لائحہ عمل کی تیاری کو ضروری قرار دیا گیا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں