عالمی ذرائع ابلاغ 14.01.15

عالمی ذرائع ابلاغ

185000
عالمی ذرائع ابلاغ 14.01.15

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ کے مطابق وزیر اعظم احمد داود اولو نے گزشتہ اتوار کے روز پیرس میں دشہت گردی کے خلاف منعقد ہونے والی ایک ریلی میں شرکت کرتے ہوئے اقوام عالم کو ایک بھرپور پیغام دیا ہے ۔
یاد رہے کہ پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں سترہ افراد کی ہلاکت پر منعقدہ امن ریلی میں مختلف عالمی رہنماوں نے شرکت کی ۔
وزیراعظم داود اولو نے ترکی کے پیرس میں متعین سفارت خانے میں پریس مندوبین کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں یہ ریلی د ہشت گردی کے خطرے کے خلاف عالمی تعاون کا پیغام ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ریلی کی طرح مساجد اور مغرب میں پائی جانے والی اسلام دشمنی کے خلاف بھی اسی طرح کے جذبے کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔
روسی اخبار روسلا ریا نوووستی نے خبر دی ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے فرانسیسی ہم منصب فرانسواں اولاند کو ٹیلفون کرتے ہوئے پیرس میں رونما ہونے والے المناک واقعے پر تعزیت کا اظہار کرتےہوئے ترکی کے تعاون کا بھرپور یقین دلایا ۔
صدر ایردوان نے اس موقع پر فرانسیسی صدر کو حکومت اور عوام کی طرف سے اپنے اس تعزیتی پیغام میں دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔
ہسپانوی اخبار لا وان گوُاردیا نے خبر دی ہے کہ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے انقرہ میں پیرس میں واقع چارلی ہیبدو جریدے پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی نوعیت خواہ جو بھی ہو ترکی اس کی مذمت کرتا ہے ۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ہر مذہب کا احترام ہم سب پر واجب ہے اور مغرب میں بڑھنے والی اسلام دشمنی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یورپ اس وقت غیر ملکی دشمنی،اسلام فوبیا اور نسل پرستی کے جنون میں مبتلا ہے جسے جڑ سے ختم کرنا ضروری ہے ۔
جبکہ ترک وزیر ثقافت عمر چیلیک نے اس حملے کو انسانیت پر حملہ قرار دیا ہے۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ب وزیراعظم داود اولو نے ترکی کی وزارت دفاع کے مشاورتی اجلاس کے بعد ایک بیان میں بتایا کہ ترکی دفاعی منصوبے کے تحت ایک سو عدد ایف پینتیس لڑاکا طیارے خریدے گا۔
ایف پینتیس طیارے جدید نظام سے لیس ہیں جن کی صلاحیتوں سے ترک دفاع نظام کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔
داوداولو نے مزید براں کہا کہ طویل منزل مار کرنے والے میزائل نظام کے حامل منصوبے پر بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔


 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں