عالمی ذرائع ابلاغ 07.01.15

عالمی ذرائع ابلاغ

175050
عالمی ذرائع ابلاغ 07.01.15

ایرانی نیوز ایجنسی فارس نے خبر دی ہے کہ کرغز دارالحکومت بیشکیک میں ترک ۔کرغز اعلی اقتصادی کمیشن کے آٹھویں اجلاس میں ترک کمپنیوں نے کرغزستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ اس حوالے سے ترکی کی بین الاقوامی آئل کمپنی ٹی پی آئی سی نے پٹرول سے بنی مصنوعات کے شعبے میں کرغزستان کی وزارت توانائی و صنعت سے رابطے میں رہنے کا عندیہ دیا ہے۔
علاوہ ازین کمیشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ دونوں ممالک بجلی کی پیداوار کے سلسلے میں بھی تعاون کو یقینی بنائیں گے۔
کرغز صدر الماز بیگ عطام بائیف نے نائب ترک وزیراعظم نعمان قورتولموش سے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں فروغ بڑھتا جا رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے اخبار العربیہ کے مطابق ترکی میں مقیم شامی پناہ گزینوں کو سردی کے اس شدید موسم میں پریشانیوں کا سامنا ہے جس کے پیشِ نظر حکومتَِ ترکی نے ان پناہ گزینوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کےلیے اپنی جانب سے کوششوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
اخبار نے یہ بھی بتایا ہے کہ اردن اور لبنان کے کیموں کے مقابلے میں ترکی میں موجود مہاجر کیمپوں کی صورت حال انتہائی بہتر ہے ۔
ایرانی نیوز ایجنسی ایرنا نے محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز کے حوالے سے خبر دی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ القدس مسلمانوں کا ہے اور تا قیامت ان کا رہے گا۔ انہوں نے حج کے موقع پر لاگو کوٹہ سسٹم کے بارے میں کہا کہ اس حوالے سے مسلم ممالک کو آپس میں صلح و مشورہ کرنے کی ضرورت ہے ۔
گورمیز نے اس بات کا اظہار محکمہ مذہبی امور کے شعبہ مناسک حج و عمرہ کی طرف سے منعقدہ جائزاتی اجلاس میں کیا ۔
انہوں نے کہا مناسک حج و عمرے کی بہترین طریقے سے ادائیگی کےلیے حاجیوں کے لیے دو سال سے باقاعدگی کے ساتھ ہم ملنے والی تدابیر پر سوچ بچار کر رہے ہیں کیونکہ ان مناسک کی بہتر طریقے سے ادائیگی ایک قومی نہیں بلکہ عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے لہذا ہمیں آپس میں صلح و مشورہ کرنے کی ضرورت ہے ۔
سعودی عرب کے مکہ ٹیلی ویژن چینل نے اسرائیل کی طرف سے غزہ کے خلاف حالیہ جارحیت کے دوران ایک چار سالہ فلسطینی بچے سمیع جنید کی نعش کے دہانے کھڑی اس کی بہن انصام جنید کی تصویر کو اناطولیہ ایجنسی کی طرفسے منعقدہ سن 2014 کے مقابلی فوٹو گرافی میں اول انعام ملا ہے۔
فلسطینی شہید بچے کے اہلِ خانہ نے اس تصویر کو پہلا انعام ملنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
اناطولیہ ایجنسی کی طرف سے تین سال میں ایک بار منعقد ہونے والے اس مقابلہ فوٹو گرافی میں بہترین تصویر کے انتخاب کےلیے تیس ہزار افراد نے اپنی آرا پیش کی تھیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں