عالمی ذرائع ابلاغ 14۔08۔27

104850
عالمی ذرائع ابلاغ 14۔08۔27

صدر منتخب ہونے والے رجب طیب ایردوان نے نئے وزیر اعظم کے نام کا اعلان کردیا ہے ۔اے ایف پی ایجنسی کیمطابق ایردوان نے مرکزی فیصلہ انتطامی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے نئے چیرمین اور نئے وزیر اعظم احمد داود اولو ہونگے ۔مجھے امید ہے کہ وہ نئے ترکی کے آئیڈیل اور پارٹی کے 2023 کے اہداف کو احسن طریقے سےپورا کرنےمیں کامیاب رہیں گے ۔توقع ہے کہ 27 اگست کو جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے کنوینشن میں انھیں پارٹی کا چیرمین منتخب کر لیا جائے گا ۔اگست میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں 52 فیصد ووٹ حاصل کرنے والے ایردوان 28 اگست بروزجمعرات 10ویں صدر کا حلف اٹھائیں گے اس کے بعد داود اولو کو نئی حکومت تشکیل دینے کے فرائض سونپیں گے
جرمن خفیہ سروس کیطرف سے ترکی کی ٹیلیفون ہیکنگ کے دعووں کی باز گشت جاری ہے ۔جرمن روزنامہ دیر ٹاگےشپیگل نے ' ترکی سخت ردعمل ظاہر کر رہا ہے "سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ ترکی کی وزارت خارجہ نے انقرہ میں جرمنی کے سفیر ایبرہارڈ پول کو ترکی کی ٹیلیفون ہیکنگ کے دعووں کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے کی غرض سے وزارت خارجہ طلب کیا جبکہ وزیر خارجہ احمد داود اولو نے بھی اپنے جرمن ہم منصب کیساتھ اس موضوع پر بات چیت کی ۔جرمن سفیر پر یہ واضح کیا گیا کہ جرمن خفیہ سروس کے اس موقف نےسلامتی کے معاملات میں دوطرفہ تعاون کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔دوستوں اور حلیف ممالک کے درمیان ٹیلیفون ہیکنگ ناقابل معافی ہے ۔ دوسری طرف حکومت جرمنی اس واقعے کو سنجیدگی کی نظر سے نہیں دیکھ رہی ہے ۔جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان مارٹن شویوفر نے برلن میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ جرمن سفیر نے ترکی کی وزارت خارجہ کے حکام کیساتھ دوستانہ ماحول میں بات چیت کی ہے انھیں واضح طور پر طلب نہیں کیا گیا ہے ۔
دریں اثناء ترکی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ جرمن خفیہ سروس کیطرف سے ترکی کی ٹیلیفون ہیکنگ کا ایک بھی ثبوت ملنے سے حالات بدل جائیں گے ۔وزیر خارجہ احمد داود اولو نے کہا کہ جرمنی سے ٹیلیفون ہیکنگ کے بارے میں معلومات طلب کرنا ترکی کا قدرتی حق ہے ۔یہاں پر اہم بات حلیف ممالک پرباہمی تعلقات کے معاملے میں عائد ہونے والی اخلاقی ذمہ داریاں ہیں ۔
توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر تانیر یلدز نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے دوران غزہ کے علاقے کے الیکٹرک پاوراسٹیشنوں کی تباہی کے بعد ترکی کا نجی شعبہ غزہ کے عوام کو بجلی کی فراہمی کے لیے ایک شپ پاور اسٹیشن بھیجے گا ۔ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ارنا نے بھی اسی موضوع پر اپنی خبر میں لکھا ہے کہ توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر تانیر یلدزنے فلسطین کے وزیر توانائی عمر کتانا کیساتھ منعقدہ پریس کانفرنس سے  خطاب کے دوران اسرائیل کیطرف سے شب پاور اسٹیشن کو غزہ بھیجنے کی مخالفت کے احتمال کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے ہم جلد از جلد اس پاور اسٹیشن کو غزہ بھیجیں گے ۔شپ پاور اسٹیشن کیطرف سے بجلی کی فراہمی شروع کرنے کا مطلب اسرائیل کی جانب سے بجلی کی فراہمی کے معاملے میں غزہ پر عائد اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ ہو گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں