عالمی ذرائع ابلاغ

115142
عالمی ذرائع ابلاغ

یورپی یونین کمیشن کی وسعت کےعمل کے ذمہ دار کمشنر سٹیفن فولے نے ترکی کے دورے کے دوران وزیر خارجہ احمد داود اولو کیساتھ ملاقات کی ۔ داود اولو نے ملاقات کے دوران ان سے ترکی کی یورپی یونین میں رکنیت کے عمل کے دائرہ کار میں عدل و انصاف ،آزادی اور آئین سے متعلق 23 اور 24 نمبر کے عنوانات پر مذاکرات کو شروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔آرمان ڈیلی نیوز پیپر نے اس موضوع سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ وزیر خارجہ داود اولو نے ترکی کی یورپی یونین میں رکنیت کی حمایت کرنے والے فولے سے مذاکرات کے دوران غیر قانونی ہجرت ، ترکی اور یورپی یونین کے درمیان دستخط ہونے والے مہاجرین کی ان کے وطن واپسی کے معاہدے اور ترک باشندوں پر عائد ویزے کی پابندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ارناکیمطابق ترکی کی قومی اسمبلی نے یورپی یونین کیساتھ دستخط کردہ براستہ ترکی غیر قانونی طور پر یورپ جانے والےمہاجرین کی واپسی کے معاہدے کی توثیق کر دی ہے ۔ یورپی یونین کمیشن کی وسعت کےعمل کے ذمہ دار کمشنر سٹیفن فولے نے انٹر نیٹ پر ترکی زبان میں جاری کردہ اپنے پیغام میں قومی اسمبلی کیطرف سے اس قانون کو پاس کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔اس معاہدے کی رو سے معاہدے پر عمل درآمدکے بعد یورپی یونین تین سال کے اندر اندر مرحلہ وار ترک شہریوں پر لگائی گئی ویزے کی پابندیوں کو ختم کرئے گی ۔ترکی اور یورپی یونین کے درمیان ترک باشندوں پر ویزے کی پابندی کے خاتمے کے مذاکرات گزشتہ سال شروع ہوئے تھے ۔
ترکی کی ہوائی کمپنی نے ایک پروڈیکشن ٹیم کو پہلی بار اپنی یومیہ کارکردگی کی عکس بندی کی اجازت دی ہے ۔تیار کیے جانے والے پروگرام کو موسم بہار میں ناٹ جیو پیپل اور نیشنل جیوگرافک چینل پر دکھایا جائے گا ۔
سپینیش یوروپا پریس ایجنسی کیمطابق اس دستاویزی فلم کو تیار کرنے کا مقصد ہوائی کمپنی کے ملازمین کی یومیہ کارکردگی کو انسانوں کی نظروں کے سامنے لانا ہے ۔اس پروگرام میں استنبول اتاترک ہوائی اڈے کےہفتے اور اتوار کی کارکردگی کو جگہ دی جائے گی اور 106 ممالک کے 255 شہروں کو ہونے والی پروازوں ،کیبن سٹاف ، پروازوں کا تعین کرنے والے اہلکاروں اور لاپتہ سامان کے امور کے ذمہ دار ملازمین کے طریقہ کار  کو دکھایا جائے گا ۔
ترکی کی ہوائی کمپنی نے اٹلی کے شہروں روم ،میلان، وینس ،ناپولی ،بلونیا ،جینووا،تورینو اور کتانیہ کے بعد پیسا کے لیے بھی پروازیں شروع کر دی ہیں ۔اطالوی اخبار لو نازییون نے اس موضوع سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کی ہوائی کمپنی کیطرف سے پیسا کے لیے پروازیں شروع کرنے سے سیاح نہ صرف دنیا کےسحر انگیز شہر استنبول کا نظارا کر سکیں گے بلکہ سالانہ 45 میلین مسافروں کی میزبانی کرنے والےاتاترک ہوائی اڈے کے سٹریٹیجک محل وقوع کی بدولت اس ہوائی کمپنی کو 107 ممالک کے 256 شہروں تک رسائی حاصل ہو جائے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں